کانپور میں بین ریاستی سائبر فراڈ گینگ کا پردہ فاش، 13 شاطر بدمعاش گرفتار، 16 کی تلاش جاری
کانپور، 16 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش کے کانپور کمشنریٹ کے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن نے جمعرات کو ایک بین ریاستی سائبر فراڈ گینگ کے 13 ارکان کو گرفتار کرکے تقریباً 2 کروڑ روپے کے سائبر دھوکہ دہی کا پردہ فاش کیا۔ یہ گروہ لوگوں کو فحش ویڈیو کے نام پر بلیک
INTERSTATE-CYBER-FRAUD-GANG-BUSTED-13-ACCUSED


کانپور، 16 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش کے کانپور کمشنریٹ کے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن نے جمعرات کو ایک بین ریاستی سائبر فراڈ گینگ کے 13 ارکان کو گرفتار کرکے تقریباً 2 کروڑ روپے کے سائبر دھوکہ دہی کا پردہ فاش کیا۔ یہ گروہ لوگوں کو فحش ویڈیو کے نام پر بلیک میل کر کے، خود کو پولیس افسر ظاہر کر کے دھمکی دے کر اور سرکاری اسکیموں کے تحت فوائد دلانے کا وعدہ کر کے ان سے رقم کی وصولی کرتا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں دیگر 16 ملزمان کو مطلوب قرار دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (کرائم) شرون کمار سنگھ نے جمعرات کو بتایا کہ سائبر کرائم پولیس اسٹیشن کو تکنیکی شواہد اور ایک مخبر سے معلومات کی بنیاد پر گینگ کی سرگرمیوں کے بارے میں اطلاع ملی۔ اس کے بعد سچنڈی تھانہ علاقے کے مختلف گاوں میں بیک وقت چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان لوگوں سے رابطہ کرنے اور انہیں پھنسانے کے لیے موبائل فون اور سوشل میڈیا کا استعمال کرتے تھے۔

ویڈیو کال اور فحش مواد کے ذریعے بلیک میلنگ کی جاتی تھی اور پولیس افسر ظاہر کر کے کارروائی کرنے کی دھمکیاں دی جاتی تھیں۔ مزید برآں، وزیر اعظم ہاو¿سنگ اسکیم سمیت سرکاری اسکیموں کے تحت فوائد فراہم کرنے کے نام پر بینک کھاتوں اور یو پی آئی کے ذریعے لوگوں سے رقم کا مطالبہ کیا گیا۔

کارروائی کے دوران، پولیس نے 29 موبائل فون قبضے میں لیے، جن میں 11 کی پیڈ اور 18 اینڈرائیڈ فون، تین فور وہیلر اور سائبر کرائم سے متعلق اہم ڈیجیٹل شواہد شامل ہیں۔ تحقیقات میں 48 آئی ایم ای آئی اور 68 ایکٹو موبائل نمبر سامنے آئے۔ واٹس ایپ چیٹس، کال ریکارڈ اور دیگر الیکٹرانک شواہد بھی برآمد ہوئے۔

این سی آر پی پورٹل پر درج سائبر کرائم کی 189 شکایات میں سے 60 شکایت کنندگان کے موبائل نمبر اس گینگ سے منسلک تھے۔ تحقیقات سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ دہلی، کیرالہ، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش، راجستھان اور مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق سائبر کرائم کی کل رقم اب تک تقریباً 2 کروڑ روپے ہے۔

گرفتار ملزمان میں سچنڈی تھانے کے رہائشی راجویر سنگھ، شنی سنگھ، وشال سنگھ دویدی، مکیش سنگھ، وکاس کمار، چھوٹو سنگھ عرف جگجیون سنگھ، دیپک سنگھ، سمت سنگھ، آرین سنگھ اور خوشبو سنگھ، بلویر سنگھ، ارجن سنگھ اور سبرت سنگھ شامل ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اتنی زیادہ گرفتاریوں کے باوجود16شاطر بدمعاش اب بھی فرار ہیں، جن میں اشوک کمار، شیو سنگھ،تاہر سنگھ، نتن، برہما سنگھ، رویندر سنگھ، امت سنگھ اور نکھل سنگھ، ہردیو، دیپک، گولو سنگھ، شیوکرن، جے پال، مہیندر، موہت اور سونو سنگھ شامل ہیں۔

ڈی سی پی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلافبھارتیہ نیائے سنہتا، اطلاعاتی ٹیکنالوجی ایکٹ اور ٹیلی مواصلاتی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ برآمد شدہ موبائل فون، سم کارڈز اور دیگر الیکٹرانک آلات کی فارنسک جانچ جاری ہے۔ گینگ سے وابستہ دیگر ملزمان، بینک اکاو¿نٹس اور مالی لین دین کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande