فیفا ورلڈ کپ 2026 : اسپین نے فرانس کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی
فیفا ورلڈ کپ 2026 : اسپین نے فرانس کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی ڈلاس، 15 جولائی (ہ س)۔ موجودہ یورپی چیمپئن اسپین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منگل کے روز فرانس کو 0-2 سے ہرا کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ ٹورنامن
اسپین کے پیڈرو پورو دائیں جانب میکیل میرینو اور نیکو ولیمز کے ساتھ جشن مناتے ہوئے ۔


فیفا ورلڈ کپ 2026 : اسپین نے فرانس کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی

ڈلاس، 15 جولائی (ہ س)۔ موجودہ یورپی چیمپئن اسپین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منگل کے روز فرانس کو 0-2 سے ہرا کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ ٹورنامنٹ کی دو سب سے مضبوط ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے اس سیمی فائنل میں اسپین نے شروع سے آخر تک اپنا دبدبہ برقرار رکھا، جبکہ فرانس کی ٹیم امیدوں پر پوری نہیں اتر سکی۔

اب اتوار کے روز فائنل میں اسپین کا سامنا انگلینڈ اور ارجینٹینا کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔ دوسری طرف فرانس اب تیسری پوزیشن کے مقابلے میں کھیلے گا، جو ہیڈ کوچ دیدیئر دیشامپ کی 14 سالہ مدتِ کار کا آخری میچ بھی ہوگا۔ اسپین نے پہلے ہاف میں برتری حاصل کی، جب میکیل اویارزابال نے پینلٹی کو گول میں تبدیل کر دیا۔ یہ پینلٹی اس وقت ملی جب فرانس کے لوکاس ڈین نے لامین یامال کو گیند کلیئر کرنے کی کوشش میں فاول کر دیا۔

دوسرے ہاف میں دانی اولمو کے بہترین موو پر پیڈرو پورو نے شاندار فنش کرتے ہوئے دوسرا گول داغا اور اسپین کی جیت تقریباً یقینی کر دی۔ پورے مقابلے میں فرانس کی ٹیم ہسپانوی دفاعی لائن کو نہیں توڑ سکی۔ کپتان کلین ایمباپے پوری طرح اسپین کے کھلاڑیوں کی گرفت میں رہے، جبکہ بیلن ڈی اور فاتح عثمان ڈیمبیلے بھی کوئی اثر نہیں چھوڑ سکے۔ دوسرا گول کھانے تک فرانس صرف دو شاٹ ہی لگا سکا تھا اور ان میں سے ایک بھی نشانے پر نہیں تھا۔ ٹیم کے سب سے بااثر تخلیقی کھلاڑی مائیکل اولیسے کو بھی 72 ویں منٹ میں میدان سے باہر جانا پڑا، جس سے صاف ہو گیا کہ فرانس کا حملہ پوری طرح ناکام رہا۔

اسپین نے مسلسل تیسرے بڑے مقابلے میں فرانس کو شکست دی ہے۔ اس سے پہلے اس نے یورو 2024 کے سیمی فائنل اور 2025 نیشنز لیگ کے سیمی فائنل میں بھی فرانس کو شکست دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی تمام مقابلوں میں اسپین کا ناقابلِ شکست سفر 37 میچوں تک پہنچ گیا، جو کسی بھی یورپی ملک کا مشترکہ طور پر سب سے طویل ناقابلِ شکست سلسلہ ہے۔ اب اسپین 2010 کی طرح یورپی چیمپئن شپ اور ورلڈ کپ دونوں خطاب جیتنے کی دہلیز پر کھڑا ہے۔

اسپین کے ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوئنتنے نے جیت کے بعد کہا، ’’ہم نے تقریباً چار سال پہلے ایک سوچ کے ساتھ شروعات کی تھی اور آج تک اسی پر قائم ہیں۔ اسی سوچ نے ہمیں یہاں تک پہنچایا ہے۔ آج ہم نے دنیا کی سب سے مضبوط ٹیموں میں سے ایک کا سامنا کیا، لیکن ان کے سامنے دنیا کی سب سے بہترین ٹیم تھی۔ یہی سب سے بڑا فرق رہا۔‘‘

انہوں نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’’یہ کھلاڑی ہر اعزاز کے حقدار ہیں۔ انہوں نے ہر دن اپنے عزم، یکجہتی، فیاضی اور صلاحیت کا تعارف کروایا ہے۔ یہ کھلاڑی مشکل کام کو بھی آسان بنا دیتے ہیں۔‘‘

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande