آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: اکشر پٹیل آل راؤنڈرز کی ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل
نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س): انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار کارکردگی کا صلہ بھارتی آل راؤنڈر اکشر پٹیل کو آئی سی سی کی تازہ ون ڈے رینکنگ میں ملا ہے۔ نئی درجہ بندی میں اکشر تین درجے ترقی کرتے ہوئے آل راؤنڈرز کی فہرست میں نویں مقام پر پہنچ گئے ہ
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: اکشر پٹیل آل راؤنڈرز کی ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل


نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س): انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار کارکردگی کا صلہ بھارتی آل راؤنڈر اکشر پٹیل کو آئی سی سی کی تازہ ون ڈے رینکنگ میں ملا ہے۔ نئی درجہ بندی میں اکشر تین درجے ترقی کرتے ہوئے آل راؤنڈرز کی فہرست میں نویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

برمنگھم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں اکشر نے گیند اور بلے، دونوں سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے چار وکٹیں لینے کے ساتھ 52 گیندوں پر 57 رنز کی اہم اننگز کھیل کر بھارت کی چھ وکٹوں سے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

اسی کارکردگی کی بدولت اکشر بلے بازوں کی رینکنگ میں 18 درجے ترقی کرتے ہوئے 73ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ گیند بازوں کی فہرست میں بھی دو درجے اوپر آ کر 42ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

شبھمن گل عالمی نمبر ایک بننے کے قریب

ون ڈے ٹیم میں واپسی کرنے والے شبھمن گل نے پہلے میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 75 گیندوں پر 80 رنز بنائے۔ اس اننگز کے بعد انہیں رینکنگ میں 12 ریٹنگ پوائنٹس کا فائدہ ہوا ہے۔

اب شبھمن گل اور ون ڈے کے نمبر ایک بلے باز ڈیرل مچل کے درمیان صرف 11 ریٹنگ پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔

بمراہ اور واشنگٹن سندر کو بھی فائدہ

کافی عرصے بعد ون ڈے ٹیم میں واپسی کرنے والے جسپریت بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کی، جس کے بعد وہ گیند بازوں کی رینکنگ میں 24ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب واشنگٹن سندر نے ناقابلِ شکست 52 رنز کی مفید اننگز کھیلی، جس کے بعد بلے بازوں کی رینکنگ میں 24 درجے کی چھلانگ لگا کر 177ویں مقام حاصل کر لیا۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی وہ 16 درجے ترقی کرتے ہوئے 55ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

جو روٹ اور لیام ڈاسن کو بھی فائدہ

انگلینڈ کے تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے 76 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی، جس کے بعد وہ ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں مشترکہ طور پر 12ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ لیام ڈاسن نے 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس کی بدولت انہیں بلے بازوں کی رینکنگ میں 81 درجے کا فائدہ ہوا اور وہ اب 262ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande