ابتدائی تجارت میں شیئر بازار میں ری کوری کی کوشش، گراوٹ کے بعد سینسکس اور نفٹی میں بہتری
نئی دہلی، 13 جولائی(ہ س)۔ آج ابتدائی تجارت کے دوران گھریلو شیئر مارکیٹ میں بہتری آتی دکھائی دے رہی ہے۔ مغربی ایشیا میں کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہونے والے عالمی دبا¶ کی وجہ سے گھریلو بازار میں آج کی تجارت تقریبا 1 فیصد کی کمی کے ساتھ شروع ہ
ابتدائی تجارت میں شیئر بازار میںری کوری کی کوشش، گراوٹ کے بعد سینسکس اور نفٹی میں بہتری


نئی دہلی، 13 جولائی(ہ س)۔ آج ابتدائی تجارت کے دوران گھریلو شیئر مارکیٹ میں بہتری آتی دکھائی دے رہی ہے۔ مغربی ایشیا میں کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہونے والے عالمی دبا¶ کی وجہ سے گھریلو بازار میں آج کی تجارت تقریبا 1 فیصد کی کمی کے ساتھ شروع ہوئی۔ بازار کھلنے کے بعد پہلے 20 منٹ تک معمولی اتار چڑھا¶ کے ساتھ تجارت ہوتی رہی۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری میں تیزی لائی۔ خریداری کی حمایت کے ساتھ، سینسکس اور نفٹی دونوں انڈیکس بلند ہونے لگے۔ تجارت کے پہلے گھنٹے کے بعد، سینسکس کی گراوٹ 0.70 فیصد تک کم ہو گئی اور خریداری کی حمایت سے بحالی کی وجہ سے نفٹی کی گراوٹ بھی 0.36 فیصد تک کم ہو گئی۔شیئرمارکیٹ کے ہیوی ویٹس میں، ٹی سی ایس، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، او این جی سی، این ٹی پی سی اور ایچ ڈی ایف سی لائف ابتدائی گھنٹے کی تجارت کے بعد 2.61 فیصد کے اضافے کے ساتھ 0.63 فیصد کی بہتری کے ساتھ کاروبار کررہے تھے۔ دوسری طرف، انٹر گلوب ایوی ایشن، ٹاٹا اسٹیل، ماروتی سوزوکی، بجاج فنسر اور نیسلے کے شیئرز1.87فیصد سے لے کر1.09فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظرآرہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں2743شیئرز میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی، ان میں سے1287شیئر منافع کماکر سبز نشان میں کاروبار کررہے تھے، جبکہ1456شیئرز نقصان اٹھا کر لال نشان میں کاروبار کررہے تھے۔ اسی طرح سینسکس میں شامل 30شیئرز میں سے آٹھ شیئرز فروخت کے سپورٹ میں سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری طرف 22شیئرز فروخت کے دباؤ میں لال نشان میں کاروبار کررہے تھے۔ جبکہ نفٹی مین شامل 50شیئرز میں سے 12شیئرز سبز نشان میں اور38شیئرز لال نشان میں کاروبار کرتے نظرآرہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande