
نئی دہلی، 13 جولائی (ہ س)۔آج ابتدائی تجارت کے دوران گھریلو صرافہ بازار میں نمایاں کمزوری کا مظاہرہ جاری رہا۔ قیمت میں گراوٹ کی وجہ سے آج ملک کی بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیریٹ سونا144320روپے فی 10 گرام سے لے کر 145080روپے فی 10 گرام کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح آج 22 کیریٹ سونا132290روپے فی دس گرام سے لے کر132990روپے فی 10گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں معمولی کمی کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج دہلی صرافہ مارکیٹ میں 2,34900روپے فی کلو گرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔دہلی میں 24 کیریٹ سونا آج1,44,470روپے فی 10 گرام کی سطح پر تجارت کر رہا ہے، جبکہ 22 کیریٹ سونے کی قیمت 1,32,440روپے فی 10گرام درج کی گئی ہے۔وہیں ممبئی میں 24 کیریٹ سونا1,44,320روپے فی 10 گرام اور 22کیریٹ سونا 1,32,290روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24کیریٹ سونے کی ریٹیل قیمت1,44,370روپے فی 10 گرام اور 22 کیریٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,32,340روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیریٹ سونا آج 1,45,080روپے فی گرام اور 22 کیریٹ سونا1,32,990 روپے فی 10گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا، بھوپال،جے پور،پٹنہ لکھنؤ،کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کی صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی درج کی گئی ہے۔ تین ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیریٹ سونا 1,44,320روپے فی 10گرام کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کی سونے کی منڈیوں میں 22 کیریٹ سونا 1,32,290روپے فی 10گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan