کاٹھمنڈو سمیت نیپال کے 35 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ
کاٹھمنڈو، 13 جولائی (ہ س)۔مسلسل موسلا دھاربارش کے درمیان نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈوسمیت35اضلاع اورآس پاس کے ندی نالوں میں سیلاب آنے کا امکان ہے۔ سیلاب کی پیش گوئی کرنے والے ڈویژن نے خطرے والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہ
کاٹھمنڈو سمیت نیپال کے 35 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ


کاٹھمنڈو، 13 جولائی (ہ س)۔مسلسل موسلا دھاربارش کے درمیان نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈوسمیت35اضلاع اورآس پاس کے ندی نالوں میں سیلاب آنے کا امکان ہے۔ سیلاب کی پیش گوئی کرنے والے ڈویژن نے خطرے والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ڈویژن کے مطابق کاٹھمنڈو، بھکت پور، للت پور اور ملحقہ اضلاع میں پیر کو سیلاب کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ڈویژن نے خاص طور پر خبردار کیا ہے کہ کاٹھمنڈو، بھکتا پور، للت پورسمیت ملحقہ اضلاع کے کچھ دریاوں میں اچانک سیلاب کا خطرہ زیادہ بڑھ گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں دریا کے کنارے رہنے والے لوگوں، مسافروں اور متعلقہ مقامی انتظامیہ سے خصوصی احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande