معروف اداکار سیم نیل 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
سڈنی (آسٹریلیا)، 13 جولائی (ہ س)۔ جراسک پارک اور پیکی بلائنڈرز جیسی بہترین فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور اداکار سیم نیل پیر کو انتقال کر گئے۔ انہوں نے سینٹ ونسنٹ کے نجی اسپتال میں 78 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ اس موقع پر ان کے اہل خانہ بھی
Actor-Sam-Neill-passes-away


سڈنی (آسٹریلیا)، 13 جولائی (ہ س)۔ جراسک پارک اور پیکی بلائنڈرز جیسی بہترین فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور اداکار سیم نیل پیر کو انتقال کر گئے۔ انہوں نے سینٹ ونسنٹ کے نجی اسپتال میں 78 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ اس موقع پر ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ 14 ستمبر 1947 کو شمالی آئرلینڈ کے کاو¿نٹی ٹائرون کے اوما گ میں پیدا ہوئے سیم نیل (پورا نام نائجل جان ڈرموٹ نیل) کو اپنی اعلیٰ تعلیم کے دوران اداکاری میں دلچسپی پیدا ہوئی ۔

امریکی چینل اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیم نیل کی موت کی تصدیق پیر کی صبح جاری ہونے والے ایک بیان میں کی گئی۔ نیل کے والدین فوج میں تھے اور انگور کے باغ کے مالک تھے۔ جب نیل سات سال کے تھے، تو ان کا خاندان نیوزی لینڈ چلا گیا۔ 1981 میں انہوں نے پہلی بار فلم ”اومن تھرڈ- دی فائنل کانفلکٹ “فلم میں اداکاری کی۔

انہیں 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ”جوراسک پارک“ سے شہرت حاصل ہوئی ۔ ڈاکٹر ایلن گرانٹ کے ان کے کردار کو سب سے زیادہ پذیرائی ملی۔ اسٹیون اسپیلبرگ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ سائنس فکشن ایکشن فلم مائیکل کرچٹن کے اسی نام کے 1990 کے ناول پر مبنی تھی۔

یہ فلم جینیاتی سائنسدانوں کی ایک ٹیم کے بارے میں تھی، جنہوں نے معدوم ہوچکے ڈائنوسور کے لیے وائلڈ لائف پارک بنایا تھا۔ نیل کا کردار ماہر حیاتیات جیک ہورنر سے متاثر تھا۔ نیل نے ”جوراسک پارک III“ اور ”جوراسک ورلڈ: ڈومینین“ میں اپنے کردار کو دہرایا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande