کنٹینر سے کروڑوں روپے کے موبائل غائب کرنے والا ماسٹر مائنڈ گرفتار
ارریہ، 13 جولائی (ہ س)۔نوئیڈا سے آسام جانے والے کنٹینر سے کروڑوں روپے کی مالیت کے غائب ہونے والے موبائل فون کے پارٹس کے معاملہ میں ارریہ پولیس نے پورے معاملے کے ماسٹرمائنڈ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ارریہ پولیس نے اس معاملے کے ماسٹر مائنڈ محمد نعیم ولد
کنٹینر سے کروڑوں روپے کے موبائل غائب کرنے والے ماسٹر مائنڈ گرفتار


ارریہ، 13 جولائی (ہ س)۔نوئیڈا سے آسام جانے والے کنٹینر سے کروڑوں روپے کی مالیت کے غائب ہونے والے موبائل فون کے پارٹس کے معاملہ میں ارریہ پولیس نے پورے معاملے کے ماسٹرمائنڈ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ارریہ پولیس نے اس معاملے کے ماسٹر مائنڈ محمد نعیم ولد اخترحسین کوکو گرفتارکیا ہے۔ پولیس تقریباً 3 کروڑ روپے مالیت کے 620 پیس موبائل کے ساتھ 6.97لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی ہے۔ یہی نہیں پوسٹل پارسل کے طورپرنشان زد کنٹینراورواقعے میں استعمال ہونے والی اسکارپیو گاڑی کوبھی ضبط کرلیا ہے ۔ اتوار کی رات ایس ڈی پی او سشیل کمار نے ٹاؤن تھانہ میں بتایا کہ ارریہ پولیس نے ایک بار پھر نوئیڈا سے گوہاٹی جانے والے کنٹینر سے کروڑوں روپے کے موبائل فون کے پارٹس غائب ہونے کے معاملے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس معاملے کے ماسٹر مائنڈ ہریانہ کے محمد نعیم کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان کی معلومات کی بنیاد پر 620 اوپو اور ون پلس موبائل فون کے ساتھ ساتھ 697,000 روپے نقد برآمد ہوئے۔ کنٹینر پرپوسٹل پارسل کا نشان تھا اور واقعے میں استعمال ہونے والی اسکارپیو کو ضبط کر لیا گیا۔ اس معاملے میں ایک اورماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیم ہریانہ میں کیمپ کررہی ہے۔ ایس ڈی پی او نے بتایا کہ فرید آباد پولیس نے نوح ہریانہ کے محمد نعیم کے لیے 5,000 روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے، جو راجدھانی دہلی اورآس پاس کے علاقوں سے کنٹینروں میں لدے موبائل فونزغائب کرنے اور ملک کے مختلف شہروں میں لے جانے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔قابل ذکر ہے کہ کنٹینر سے غائب ہونے والے موبائل فون اور کروڑوں روپے کی مالیت کے موبائل پارٹس میں سے 817 موبائل فون پہلے ہی برآمد ہو چکے ہیں۔ہریانہ، دہلی اور اتر پردیش پولیس کی مدد سے پولیس نے چار بڑے بین ریاستی بدمعاشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک تھارکار، ایک سیاز کار، ایک لیپ ٹاپ، سی پی پلس کا ایک ڈی وی آر بھی ضبط کیا۔ اس سے قبل یہ چوریاں دہلی، اتر پردیش کے متھرا اور ہریانہ کے نوح اورپلول علاقوں سے ہوتی تھیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande