
نوئیڈا، 12 جولائی (ہ س)۔
ضلع کے سورج پور تھانے کی پولیس نے ایک انکاو¿نٹر کے دوران چار بدمعاشوں کو گرفتار کیا۔ پولیس کی گولیوں سے دو زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے سوسائٹی میں رہنے والی خاتون سمیت دو افراد کے گھروں سے چوری شدہ سونے چاندی کے زیورات اور نقدی برآمد کر لی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس سوتنتر کمار سنگھ نے اتوار کی سہ پہر ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سورج پور پولیس سورج پور ویسٹ لینڈ کے قریب ایک چوکی کا معائنہ کر رہی تھی جب انہوں نے کچھ بد معاشوں کو ایک کار میں آتے ہوئے دیکھا۔ رکنے کا اشارہ کیا تو بد معاشوںنے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ پولیس کی گولیاں ویرپال اور وجے پال کی ٹانگ میں لگیں۔ ان کے دو ساتھی ارجن کشیپ اور اودھیش موقع سے فرار ہوگئے لیکن پولیس نے پیچھا کرنے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے غیر قانونی ہتھیار، واقعے میں استعمال ہونے والی کار، خاتون کے گھر سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات، 14,275 روپے نقد اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران گرفتار بد معاشوںنے پولیس کو بتایا کہ وہ آن لائن بکنگ ایپس کے ذریعے ٹیکسیاں چلاتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ