سیونی:الیکٹرک گاڑی کی بیٹریوں سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی
جبل پور، 13 جولائی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے سیونی ضلع میں اتوار کی رات نیشنل ہائی وے44 پر کورئی تھانہ علاقے کے تحت گاوں موہگاوں میں الیکٹرک گاڑیوں میں استعمال ہونے والی بیٹریوں سے بھرے ٹرک میں زبردست آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ ک
سیونی:الیکٹرک گاڑی کی بیٹریوں سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی


جبل پور، 13 جولائی (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے سیونی ضلع میں اتوار کی رات نیشنل ہائی وے44 پر کورئی تھانہ علاقے کے تحت گاوں موہگاوں میں الیکٹرک گاڑیوں میں استعمال ہونے والی بیٹریوں سے بھرے ٹرک میں زبردست آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی۔ آگ پرقریبی پیٹرول پمپ تک پہنچنے سے پہلے ہی قابوپالیا گیا اس طرح ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

پولیس کے مطابق ٹرک چنئی سے نوئیڈا جا رہا تھا۔ رات تقریبا 9 بجے ٹرک ڈرائیور رام سنگھ یادو (43)، جو گاوں اوریا، پولیس اسٹیشن پٹی، ضلع پرتاپ گڑھ (اتر پردیش) کا رہائشی ہے، موہگاوں میں سڑک کے کنارے گاڑی کھڑی کرکے کھانا کھانے گیا۔ اسی دوران ٹرک میں آگ لگ گئی۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور ابتدائی مرحلے میں آگ بجھانے کی کوشش کی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تکنیکی پہلووں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ماہرین کے مطابق، لیتھیم پر مبنی بیٹری کی آگ عام آگ سے زیادہ مشکل ہوتی ہے کیونکہ اس سے دوبارہ آگ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande