تلنگانہ کا ریلوے بجٹ بڑھ کر ہوا5,000 کروڑ روپے ، تین بلٹ ٹرین کوریڈور کو بھی منظوری: اشونی ویشنو
حیدرآباد، 11 جولائی (ہ س)۔ مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی حکومت نے تلنگانہ میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ریاست کے ریلوے بجٹ کو 5,000 کروڑ روپے تک بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پ
تلنگانہ کا ریلوے بجٹ بڑھ کر ہوا5,000 کروڑ روپے ، تین بلٹ ٹرین کوریڈور کو بھی منظوری: اشونی ویشنو


حیدرآباد، 11 جولائی (ہ س)۔

مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی حکومت نے تلنگانہ میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ریاست کے ریلوے بجٹ کو 5,000 کروڑ روپے تک بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کے دوران، غیر منقسم آندھرا پردیش کو ریلوے کے لیے محض 880 کروڑ روپے ملے، جب کہ موجودہ حکومت ریلوے نیٹ ورک کو وسعت دینے اور جدید بنانے میں بے مثال سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

ہفتہ کو حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایچ آئی سی سی) میں وکست بھارت2047 میں ٹیکنالوجی کا کردار - پر ایک لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے ویشنو نے کہا کہ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کو جدید شکل میں دوبارہ تیار کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں، تلنگانہ میں 40 ریلوے اسٹیشنوں کی جدید کاری اور از سر نو تعمیر کے لیے فنڈس کی منظوری دی گئی ہے۔

ریلوے کے وزیر نے کہا کہ ہندوستان میں تیار کردہ وندے بھارت ٹرینیں دنیا کی بہترین ٹرینوں میں شامل ہیں۔ فی الحال، پانچ وندے بھارت ایکسپریس سروس تلنگانہ میں چل رہی ہیں، جو مسافروں کو تیز، محفوظ اور جدید ریل سفر فراہم کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے تلنگانہ میں چار الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ یونٹس کو منظوری دی ہے۔ ملک میں تین منظور شدہ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ پروجیکٹوں میں سے ایک پر پیداوار بھی شروع ہو گئی ہے، جو ہندوستان کو الیکٹرانکس اور چپ مینوفیکچرنگ میں خود کفیل بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

اشونی ویشنو نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے ملک بھر میں سات نئے بلٹ ٹرین کوریڈور کو منظوری دی ہے۔ ان میں سے تین کوریڈور تلنگانہ میں واقع ہیں، جو حیدرآباد کو چنئی، بنگلورو اور ممبئی سے تیز رفتار ریل نیٹ ورکس کے ذریعے جوڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے علاقائی روابط، صنعتی ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں کو ایک نئی تحریک فراہم کریں گے۔

ریلوے کے وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کو اگلے سال شروع کرنے کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ریل منصوبے ہندوستان کے نقل و حمل کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔

مرکزی وزیر کوئلہ جی کشن ریڈی، مختلف شعبوں کے ماہرین، صنعت کے نمائندے اور کثیر تعداد میں طلباء اور معززین موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande