
نئی دہلی، 11 جولائی (ہ س)۔ شاہدرہ ضلع کے گاندھی نگر علاقے میں اسکوٹی پر سوار بدمعاشوں نے فائنانسر کے ملازم آشیش سے بندوق کی نوک پر 16 لاکھ روپے لوٹ لئے۔ متاثرہ نے لوٹ مار کی مخالفت کی تو ملزمان نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ بدمعاش بعد میں رقم کا تھیلا لے کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ شخص بھاگ کر اپنے مالک کے پاس پہنچا۔ آشیش نے پی سی آر کو فون نہیں کیا۔ وہ اپنے آجر کے ساتھ سیدھا تھانے چلا گیا۔
بعد ازاں پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔ شکایت کنندہ کی شکایت پر پولیس نے لوٹ کا مقدمہ درج کرلیا۔ ہتھیار کی نوک پر ہوئے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہفتہ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کرائم ٹیم اور ایف ایس ایل نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کئے۔
گاندھی نگر پولیس قریب میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تحقیقات کر رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ بدمعاش دور سے متاثرہ کا تعاقب کر رہے تھے۔ جیسے ہی آشیش اپنے آجر کی دکان کے باہر پہنچا، بدمعاشوں نے واردات کو انجام دیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ لوٹ کی واردات میں کوئی واقف کار ملوث ہو سکتا ہے ۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دلشاد گارڈن میںرہنے والا متاثرہ گاندھی نگر کے فائنانسر سنجے دعا کے لیے کام کرتا ہے۔ اس کا آجر اکثر اسے بڑی ادائیگیاں لینے کے لیے بھیجتا ہے۔ جمعہ کی شام کو سنجے نے آشیش سے کہا کہ وہ ایک پارٹی سے 16لاکھ روپے لینے کے لئے کہا۔ آشیش نے سنجے کے کہنے پر رقم کا کلیکشن کیا۔
اس کے بعد وہ اپنے اسکوٹی پر سوار ہو کر، پیسوں کا تھیلا لے کر سنجے دعا کے دفتر گیا۔ جیسے ہی اس نے دکان کے باہر اسکوٹی روکی تو سرخ رنگ کے اسکوٹر پر سوار بدمعاشوں نے اس کی طرف پستول تان کر اس واردات کو انجام دیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد