کانگریس کا رام مندر چندہ چوری کے مجرموں کو بچانے کا الزام
نئی دہلی، 11 جولائی (ہ س) ۔ کانگریس نے کہا ہے کہ ایودھیا رام مندر میں چندہ چوری کے معاملے میں مجرموں کے خلاف کارروائی نہ ہونا اس بات کا اشارہ ہے کہ حکومت ان کی حفاظت کر رہی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ہفتہ کو ایک ایکس پوسٹ میں کہا
کانگریس کا رام مندر چندہ چوری کے مجرموں کو بچانے کا الزام


نئی دہلی، 11 جولائی (ہ س) ۔

کانگریس نے کہا ہے کہ ایودھیا رام مندر میں چندہ چوری کے معاملے میں مجرموں کے خلاف کارروائی نہ ہونا اس بات کا اشارہ ہے کہ حکومت ان کی حفاظت کر رہی ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ہفتہ کو ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ مذہب کو داغدار کرنے والے اس معاملے پر وزیر اعظم کی خاموشی قابل اعتراض ہے۔ لاکھوں عقیدت مندوں کے آستھا کو دھوکہ دیا گیا اور اس گھناونے جرم کے ذمہ دار سرکردہ شخصیات آج بھی آزاد گھوم رہی ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی نہ ہونا ظاہر کرتا ہے کہ وہ محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہفتہ کو ملک بھر میں 26 مقامات پر پریس کانفرنس کی تاکہ وزیر اعظم سے جواب طلب کیا جا سکے۔ جمعہ کو نو پریس کانفرنسیں ہوئیں، اور 13 اتوار کو ہونے والی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande