شانِ رسالت میں گستاخی کیس میں راجہ سنگھ بری
حیدرآباد ، یکم جولائی (ہ س)۔ارکان پارلیمنٹ اورارکان اسمبلی کے مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے گوشہ محل کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کوشان رسالتؐ میں گستاخی کرنے کے کیس میں بری کردیا۔ 22 اگست 2022 میں راجہ سنگھ نے یو ٹیوب پرایک انتہائی اشتعا
شانِ رسالت میں گستاخی کیس میں راجہ سنگھ بری


حیدرآباد ، یکم جولائی (ہ س)۔ارکان پارلیمنٹ اورارکان اسمبلی کے مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے گوشہ محل کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کوشان رسالتؐ میں گستاخی کرنے کے کیس میں بری کردیا۔ 22 اگست 2022 میں راجہ سنگھ نے یو ٹیوب پرایک انتہائی اشتعال انگیزبیان جاری کیاتھاجس میں شان رسالتؐ میں گستاخی کی گئی اورکامیڈین منورفاروقی کوبھی نشانہ بنایا۔ اس دلآزار ویڈیو کے بعد سینکڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوگئے تھے جس کے نتیجہ میں پولیس منگل ہاٹ نے راجہ سنگھ کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دونوں شہروں میں زبردست احتجاج و مظاہرے کے بعد پولیس نے راجہ سنگھ کو گرفتار کیا تھا اور مسلسل دلآزار بیانات جاری کرنے کے الزام میں ملعون راجہ سنگھ کو پی ڈی ایکٹ کے تحت 77 دن کیلئے جیل میں رکھا گیا تھا۔ اس کیس میں استغاثہ کی جانب سے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا جس کے نتیجہ میں وہ بری ہوگیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande