پولیس نے یوٹیوب سے متاثر قتل معاملہ کو 24 گھنٹے میں حل کرلیا
حیدرآباد، یکم جولائی (ہ س)۔ کریم نگرپولیس نے واقعہ کے 24 گھنٹے کے اندرجمی کنٹہ منڈل کے انکشاپورگاؤں کے52 سالہ پیٹاری موگیلی کے قتل کاسراغ لگایااورملزم گنگاراپومہیش کوگرفتارکرلیا جس نے مبینہ طورپریوٹیوب پرقتل اورہتھیاربنانے کی ویڈیوزدیکھ کرجرم کی من
پولیس نے یوٹیوب سے متاثر قتل کیس کو 24 گھنٹے میں حل کرلیا


حیدرآباد، یکم جولائی (ہ س)۔ کریم نگرپولیس نے واقعہ کے 24 گھنٹے کے اندرجمی کنٹہ منڈل کے انکشاپورگاؤں کے52 سالہ پیٹاری موگیلی کے قتل کاسراغ لگایااورملزم گنگاراپومہیش کوگرفتارکرلیا جس نے مبینہ طورپریوٹیوب پرقتل اورہتھیاربنانے کی ویڈیوزدیکھ کرجرم کی منصوبہ بندی کی تھی۔ پولیس کے مطابق،مہیش اورگاؤں کی ایک شادی شدہ خاتون کی ملحقہ زرعی زمینوں پرکاشت کاری کے دوران قریبی تعلقات ہوگئے تھے۔ تفتیش کاروں نے بتایاکہ کشیدگی اس وقت پیداہوئی جب موگیلی نے خاتون کومبینہ طورپرہراساں کیااوراس کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی تھی۔ جس کے بعد اس کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیاگیااوراسے جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس نے کہاکہ اپنی رہائی کے بعدبھی، موگیلی نے مبینہ طورپرخاتون اورمہیش کے خاندان کے بارے میں قابل اعتراض تبصرے جاری رکھے، جس کی وجہ سے دونوں خاندانوں کے درمیان اکثرجھگڑے ہوتے رہے۔ مہیش نے مبینہ طورپرموگیلی کوختم کرنے کا فیصلہ کیااوراپنی منصوبہ بندی کے حصے کے طورپرقتل کے طریقوں اور ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق ویڈیوزکے لیے یوٹیوب پرتلاش کرناشروع کیا۔ پولیس نے بتایا کہ 27 جون کی رات، موگیلی مڈیپلی گاؤں میں محرم کی تقریبات میں شرکت کے بعد سائیکل پرانکشاپورواپس آرہے تھے جب مہیش نے مبینہ طورپراسے سڑک پرروکااورپیچھے سے لوہے کی سلاخ سے اس پرحملہ کیا، اس کے سرپربارباروارکیا جس سے اس کی موقع پرہی موت ہو گئی۔ حملے کے بعد ملزم مبینہ طورپرگھرواپس آیا،اپنے خون آلودکپڑے بدلے اورشواہدمٹانے کی کوشش کی۔ تاہم،تفتیش کاروں نے اس کی آن لائن تلاشوں کے ذریعے چھوڑے گئے ڈیجیٹل ٹریل کا سراغ لگایا اورتحقیقات کے دوران جمع کیے گئے دیگرشواہد کے ساتھ، کیس کوحل کیا اوراس سے پوچھ گچھ کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس نے مہیش کو گرفتار کیا اورقتل میں مبینہ طورپراستعمال ہونے والی لوہے کی راڈ،اس کاموبائل فون،خون آلود کپڑے اورجرم کے دوران استعمال ہونے والی موٹرسائیکل ضبط کرلی۔ بعد میں اسے عدالت میں پیش کیا گیااورعدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande