
ملک کی مصوری کی تاریخ میں 9 جون کا دن ایک عظیم فنکار کی موت کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ اسی دن ہندوستان میں جدید مصوری کے ماہر مشہور مصور مقبول فدا حسین (ایم ایف حسین) نے دنیا کو الوداع کیا۔ ان کے فن پاروں نے ہندوستانی فن کو ایک نئی شناخت دی اور اسے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔
ایم ایف حسین نے پہلی بار 1940 کی دہائی کے آخر میں قومی شناخت حاصل کی۔ ایک نوجوان فنکار کے طور پر، انہوں نے اس وقت رائج ،بنگال اسکول آف آرٹس کی قوم پرست روایت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک جدید اور تجرباتی انداز اپنایا، جس نے انہیں ایک الگ شناخت دی اور ہندوستانی مصوری میں ایک نئی سمت کی راہ ہموار کی۔
1952 میں سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ان کی پینٹنگز کی ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس سے انہیں بین الاقوامی سطح پر پہچان ملی۔ اس کے بعد، ان کے کام عالمی آرٹ فورمز پر تیزی سے زیر بحث آئے اور عالمی شہرت حاصل کی۔
حکومت ہند نے فنون لطیفہ کے میدان میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں کئی اہم اعزازات سے نوازا۔ انہیں 1973 میں پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ اس کے بعد انہیں 1986 میں راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا۔ 1991 میں انہیں ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔
ایم ایف حسین نے نہ صرف ہندوستانی مصوری کو جدید بنایا بلکہ اسے عالمی سطح پر بھی قائم کیا۔ ان کی برسی کے موقع پر فن کی دنیا انہیں عقیدت کے ساتھ یاد کرتی ہے اور ان کی تخلیقی میراث کے آگے سرخم کردیتی ہے۔
اہم واقعات
1659-دادر کے بلوچ سردار جیون خان نے دھوکہ دہی سے دارا شکوہ کو اورنگ زیب کے حوالے کر دیا۔
1720-سویڈن اور ڈنمارک نے تیسرے اسٹاک ہوم معاہدے پر دستخط کیے۔
1752-فرانسیسی افواج نے تریچینوپولی میں انگریزوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
1789-اسپین نے وینکوور جزیرے کے قریب برطانوی بحری جہازوں پر قبضہ کر لیا۔
1900-مجاہد آزادی برسا منڈا کی رانچی جیل میں مشکوک حالات میں موت ہو گئی۔
1934-'ڈونلڈ ڈک' پہلی بارپردہ پر آیا۔
1940-دوسری جنگ عظیم کے دوران ناروے نے جرمنی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
1956-افغانستان میں ایک زلزلے میں 400 افراد ہلاک ہوئے۔
1959-امریکہ نے یو ایس ایس جارج واشنگٹن آبدوز لانچ کی۔ یہ دنیا کی پہلی آبدوز تھی جو جوہری بیلسٹک میزائل سے لیس تھی۔
1960-چین میں سمندری طوفان سے کم از کم 1,600 افراد ہلاک ہوئے۔
1964-جواہر لال نہرو کی موت کے بعد لال بہادر شاستری ہندوستان کے دوسرے وزیر اعظم بنے۔
1970-اردن کے بادشاہ حسین کی گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں۔ شاہ حسین بچ گئے لیکن ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
1975-برطانوی پارلیمنٹ نے ہاو¿س آف کامنز کی کارروائی کو ریڈیو پر براہ راست نشر کرنا شروع کیا۔
1980-سویوز ٹی-2 خلائی جہاز زمین پر واپس آیا۔
1983-کنزرویٹو پارٹی نے مارگریٹ تھیچر کی قیادت میں برطانیہ کے عام انتخابات میں مسلسل دوسری اکثریت حاصل کی۔
1999-کولی اوڈیزو (جنوبی۔ افریقہ) جنوب اور شمال دونوں طرف سے ماو¿نٹ ایورسٹ پر چڑھنے والی دنیا کی پہلی خاتون بنی، یوگوسلاویہ اور نیٹو نے کوسوو میں سربیا کے فوجیوں کو واپس بلانے پر اتفاق کیا۔
2001-ایران میں محمد خاتمی کا دوبارہ انتخاب، بے نظیر بھٹّو کو تین سال کی سزا۔
2006-میونخ میں ورلڈ کپ فٹ بال کا آغاز ہوا۔
2008-چنڈی گڑھ کو یو ٹی انتظامیہ نے تمباکو سے پاک قرار دیا۔
2008-ایک امریکی توانائی کمپنی نے ونڈ ٹربائن بنانے والی کمپنی سوزلن انرجی لمیٹڈ سے 160 میگاواٹ خریدنے کا آرڈر منسوخ کر دیا۔
2008-فلم اداکار شاہ رخ خان نے 9 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) ایوارڈز کی تقریب میں فلم چک دے انڈیا کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی