بھارت-افغانستان ٹیسٹ: دوسرے دن کے اختتام پر افغانستان نے اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹ کے نقصان کے ساتھ 113 رن بنائے
نیو چنڈی گڑھ، 7 جون (ہ س)۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان نیو چنڈی گڑھ میں کھیلے جا رہے واحد ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہو گیا۔ ہندوستانی ٹیم نے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز آٹھ وکٹوں پر 564 رنوں پر ڈکلیئر کر دی۔ جواب میں افغانستان نے دن کا کھیل خ
ٹیسٹ


نیو چنڈی گڑھ، 7 جون (ہ س)۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان نیو چنڈی گڑھ میں کھیلے جا رہے واحد ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہو گیا۔ ہندوستانی ٹیم نے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز آٹھ وکٹوں پر 564 رنوں پر ڈکلیئر کر دی۔ جواب میں افغانستان نے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 113 رن بنائے۔ رحمت شاہ 81 گیندوں پر 43 رن بنا کر ناٹ آو¿ٹ ہیں۔ پہلی اننگز کی بنیاد پر افغانستان کی ٹیم اب بھی 451 رنوں سے پیچھے ہے۔

ہندوستانی ٹیم کی جانب سے اسپنر مانو سوتھار نے اپنے ڈیبیو میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ تیزگیند بازپرسدھ کرشنا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان کی پہلی اننگز کا آغاز خراب رہا۔ اوپنر عبدالمالک صرف 16 رن بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ اس کے بعد صدیق اللہ اتل (17) اور رحمان اللہ گرباز (12) رن بناکرآو¿ٹ ہوئے۔

ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کچھ وقت میدان میں گزارا تاہم وہ بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، 48 گیندوں پر 20 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ کھیل کے اختتام سے عین قبل افغانستان کو پانچواں دھچکا لگا جب آصف زازئی 3 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔

اس سے قبل ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز8 وکٹ پر564 رنوں پر ڈکلیئر کردی تھی۔ کپتان شبھمن گل (126) اور اوپنر کے ایل راہل (100) نے پہلی اننگز میں شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ سائی سدرشن (81)، رشبھ پنت (81) اور واشنگٹن سندر (52) نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ہندوستانی ٹیم نے دوسرے دن پہلی اننگز میں تین وکٹ پر 368 رنوں پر دوبارہ کھیل شروع کیا۔ کپتان شبھمن گل اور رشبھ پنت نے اننگز کو مستحکم کرتے ہوئے پہلی اننگز میں ٹیم کے اسکور کو 400 سے تجاوز کر دیا۔ تاہم کپتان گیل کچھ دیر بعد 177 گیندوں پر 126 رن بنا کر آوٹ ہو گئے جس میں 15 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

ہندوستان نے اپنا پانچواں وکٹ دھرو جریل کی صورت میں گنوایا۔ جریل 20 گیندوں پر 19 رن بنا کر آو¿ٹ ہوئے، انہوں نے چار چوکے لگائے۔ صبح کے سیشن میں ہندوستان کو ایک اور دھچکا لگا جب رشبھ پنت آوٹ ہوئے۔ پنت شاندار بلے بازی کر رہے تھے اور سنچری کے قریب تھے، لیکن بڑے شاٹ کی کوشش میں کیچ ہو گئے۔ پنت نے 121 گیندوں پر چھ چوکے اور تین چھکے لگا کر 81 رن بنائے۔

دوسرے دن کھانے کے وقفے تک ہندوستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 475 رن بنائے تھے۔ اس کے بعد ٹیم نے دوسرے سیشن میں 500 رنوں کا ہندسہ بھی عبور کیا۔ ہندوستان کی ساتویں وکٹ 510 کے مجموعی ا سکور پر گری۔ مانو ستھار اپنے ڈیبیو میچ کی پہلی اننگز میں 41 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 28 رن بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔ محمد سراج 12 گیندوں پر 22 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بھارتی ٹیم نے 564 رنوں پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ واشنگٹن سندر 68 گیندوں میں 52 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور کلدیپ یادو 26 گیندوں میں 9 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

پہلے دن اوپنر کے ایل راہل نے 165 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 100 رن بنائے، سائی سدرشن نے 104 گیندوں میں 81 رن اور یشسوی جیسوال نے 32 گیندوں میں 24 رن بنائے۔

افغانستان کی جانب سے تیزگیندباز محمد سلیم سیفی سب سے کامیاب رہے جنہوں نے چھ وکٹیں حاصل کیں جب کہ ضیا الرحمان شریفی اور حشمت اللہ شاہدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande