
نئی دہلی، 5 جون (ہ س)۔
مغربی ایشیا میں جاری بحران کے درمیان ہندوستانی معیشت نے متاثر کن شرح نمو حاصل کی ہے۔ مالی سال 2025-26 میں جی ڈی پی میں 7.7 فیصد اضافہ ہوا، جو پچھلے مالی سال 2024-25 میں ریکارڈ کردہ 7.1 فیصد سے زیادہ ہے۔ اس شاندار کامیابی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر نتن نوین نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا اعداد و شمار ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کے ہدف کی طرف ہندوستان کی پیشرفت کو واضح کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی معیشت عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود غیر معمولی مضبوط اور پائیدار ترقی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ مالی سال 2025-26 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 7.7 فیصد اور مالی سال 2025-26 کی چوتھی سہ ماہی میں 7.8 فیصد تمام شعبوں میں مضبوط اقتصادی سرگرمی اور وسیع بنیادی ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ رفتار سرمایہ کاری کو تقویت دے رہی ہے، نوجوانوں کے لیے مواقع کو بڑھا رہی ہے، اور ہمارے شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ