
نئی دہلی، 5 جون (ہ س)۔
راو¿ز ایونیو کورٹ نے این ای ای ٹی پیپر لیک معاملے کی ملزمہ منیشا واگھمارے کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ خصوصی جج اجے گپتا نے حکم دیا کہ ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 9 جون کو سنایا جائے۔
سماعت کے دوران، واگھمارے کے وکیل نے بتایا کہ وہ ایک ایجوکیشن کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھیں اور طالب علموں کو اچھے اساتذہ کے پاس بھیجتی تھیں، ایسا کرنے پر کمیشن لیتی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کے گھر سے کوئی مجرمانہ ثبوت یا نقدی برآمد نہیں ہوئی۔ واگھمارے کے وکیل نے بتایا کہ انہیں چکر آنے کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے واگھمارے کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ اس نے نیٹ پیپر لیک سازش میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ ایک اور ملزم پی وی کلکرنی کے ساتھ اس سازش میں شامل تھیں۔ کیمسٹری کے استاد کلکرنی نے لیک ہونے والے سوالیہ پرچے واگھمارے کے ذریعے تقسیم کیے تھے۔ کہا گیا ہے کہ واگھمارے نے سوالیہ پرچے پونے کے دھننجے لوکھنڈے کے ذریعے تقسیم کیے تھے۔ سی بی آئی نے کہا کہ کئی طلباء نے یہ بیان دیا تھا کہ انہوں نے سوالیہ پرچوں کے لیے ادائیگی کی تھی۔ ملزم کے پاس بینک اسٹیٹمنٹ اور لین دین کا ریکارڈ موجود ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ