
نئی دہلی، 5 جون (ہ س)۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مالی سال 2025-26 میں ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 7.7 فیصد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی معیشت کی مضبوطی، اصلاحات کی کامیابی اور 140کروڑہندوستانیوں کی محنت کو ظاہر کرتا ہے۔
جمعہ کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2025-26 میں ہندوستانی معیشت نے 7.7 فیصد کی شرح سے ترقی کی، جب کہ جنوری-مارچ سہ ماہی (چوتھی سہ ماہی) میں ترقی کی شرح 7.8 فیصد رہی۔ یہ کارکردگی مارکیٹ کے اندازوں سے بہتر سمجھی جاتی ہے۔
اعداد و شمار کے اجراء کے بعد، وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ہندوستان کی ترقی کی رفتار مضبوط ہے۔ مالی سال 2025-26 میں 7.7 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 7.8 فیصد کی شرح نمو ہندوستانی معیشت کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔
مودی نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں رہنے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے اور نوجوانوں کے لیے مواقع بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ