ساگر میں نقلی بیج کے کاروبار کا انکشاف، انپورنا برانڈ کے نام پر پیکنگ ہو رہی تھی، آپریٹر کے خلاف ایف آئی آر درج
ساگر، 30 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں نقلی اور غیر قانونی بیج کے کاروبار کے خلاف محکمۂ زراعت نے بڑی کارروائی کی ہے۔ جرواکھیڑا علاقے میں زراعت اور ریونیو محکمہ کی مشترکہ ٹیم نے چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر سویا بین بیج کی پیکنگ اور ذخیر
آلوک ٹریڈرز گودام سے بھاری مقدار میں غیر قانونی سویا بین بیج اور خالی بوریاں ضبط


ساگر، 30 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں نقلی اور غیر قانونی بیج کے کاروبار کے خلاف محکمۂ زراعت نے بڑی کارروائی کی ہے۔ جرواکھیڑا علاقے میں زراعت اور ریونیو محکمہ کی مشترکہ ٹیم نے چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر سویا بین بیج کی پیکنگ اور ذخیرہ اندوزی کا معاملہ پکڑا ہے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں بیج، پیکنگ کا سامان اور فرضی برانڈ کی بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔

معلومات کے مطابق، محکمۂ زراعت کو اطلاع ملی تھی کہ جرواکھیڑا میں واقع آلوک ٹریڈرز کے گودام میں غیر قانونی طریقے سے سویا بین بیج کا ذخیرہ اور ری-پیکنگ کی جا رہی ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر ٹیم نے گودام پر چھاپہ مارا، جہاں موقع پر پیکنگ مشینوں کے ذریعے بیج کو نئی بوریوں میں بھرا جا رہا تھا۔

جانچ کے دوران ٹیم کو مشین سے سیل کیے گئے 40-40 کلو وزن کے 29 بیگ ملے، جن پر ’’انپورنا برانڈ دال مل، للت پور‘‘ درج تھا۔ اس کے علاوہ اسی برانڈ کے نام کی 116 خالی بوریاں بھی برآمد ہوئیں۔ وہیں تقریباً 50-50 کلو وزن کے 100 جوٹ کے بوروں میں کچا سویا بین بیج رکھا ہوا ملا، جسے پیکنگ کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔

معاملے کی جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ضبط کی گئی بوریوں پر درج موبائل نمبر للت پور کے رہائشی امیت جین کا تھا۔ پوچھ گچھ میں امیت جین نے بتایا کہ ان کی انپورنا دال مل تقریباً پانچ سال پہلے بند ہو چکی ہے، اس کے باوجود آلوک ٹریڈرز کی جانب سے ان کی فرم کے نام اور موبائل نمبر کا مبینہ طور پر غلط استعمال کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے انتظامیہ سے اس معاملے میں سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

محکمۂ زراعت کی ٹیم نے برآمد شدہ سامان کو ضبط کر لیا ہے اور بیج کوالٹی کنٹرول آرڈر کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کے خدشے کے پیش نظر آلوک ٹریڈرز کے آپریٹر آلوک جین کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

کارروائی میں پروجیکٹ ڈائریکٹر (آتما) ایم کے پرجاپتی، سب ڈویژنل زرعی افسر انیل رائے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت انکت راوت سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

محکمۂ زراعت کے افسران کا کہنا ہے کہ خریف کے سیزن کے پیش نظر نقلی کھاد اور بیج کے کاروبار پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ کسانوں کے مفادات سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف آگے بھی اسی طرح کی کارروائی جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande