کچھار میں ایک کروڑ روپے مالیت کی یابا گولیاں برآمد، ایک ملزم گرفتار
گوہاٹی، 30 جون (ہ س) آسام پولس نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے، کچھار ضلع میں تقریباً 1 کروڑ روپے کی مالیت کی 10,000 یابا گولیاں ضبط کی ہیں۔ کارروائی کے دوران فرنیچر کی دکان کی آڑ میں کام کرنے والے خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کر کے ایک مشت
یابا


گوہاٹی، 30 جون (ہ س) آسام پولس نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے، کچھار ضلع میں تقریباً 1 کروڑ روپے کی مالیت کی 10,000 یابا گولیاں ضبط کی ہیں۔ کارروائی کے دوران فرنیچر کی دکان کی آڑ میں کام کرنے والے خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کر کے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے اس کامیابی کے لیے کچھار پولس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹوں کے اندر منشیات کی یہ دوسری بڑی ضبطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی آسام اگینسٹ ڈرگس مہم پورے عزم کے ساتھ جاری ہے اور منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ برآمد شدہ کھیپ کے ماخذ کا پتہ لگانے اور اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande