جولائی میں ملک بھر میں معمول سے کم بارش کا امکان : محکمہ موسمیات
۔ بیشتر علاقوں میں درجۂ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی پیشگوئی
جولائی میں ملک بھر میں معمول سے کم بارش کا امکان : محکمہ موسمیات


نئی دہلی، 30 جون (ہ س): محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کے روز جولائی کے لیے ماہانہ بارش اور درجۂ حرارت سے متعلق اپنی پیش گوئی جاری کر دی۔ محکمہ کے مطابق جولائی کے دوران ملک بھر میں اوسط بارش معمول سے کم رہنے کا امکان ہے، جو طویل مدتی اوسط (ایل پی اے) کے 94 فیصد سے بھی کم ہو سکتی ہے۔ سال 1971 سے 2020 کے اعداد و شمار کی بنیاد پر جولائی کے مہینے میں ملک گیر اوسط بارش 280.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے کم بارش ہونے کی توقع ہے۔ تاہم شمال مغربی بھارت، شمال مشرقی بھارت کے بعض علاقوں، مشرقی وسطی بھارت اور مشرقی جزیرہ نما خطے میں معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ مغربی وسطی بھارت کے چند محدود علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت معمول کے مطابق یا اس سے کم رہ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم سے کم درجۂ حرارت بھی ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، البتہ وسطی بھارت اور شمال مشرقی بھارت کے بعض علاقوں میں کم سے کم درجۂ حرارت معمول کے مطابق رہ سکتا ہے۔

ڈاکٹر مرتیونجے مہاپاترا کے مطابق اگست–ستمبر 2026 (مانسون کے دوسرے مرحلے) کی بارش اور اگست 2026 کے ماہانہ موسمیاتی پیش گوئی جولائی کے اختتام پر جاری کی جائے گی۔

آئی ایم ڈی سال 2021 سے ماہانہ اور موسمی بارش و درجۂ حرارت کی طویل مدتی پیش گوئی کے لیے ملٹی ماڈل نظام استعمال کر رہا ہے۔ یہ نظام بھارت کے مانسون مشن موسمیاتی پیشگوئی سسٹم سمیت دنیا بھر کے مختلف موسمیاتی پیش گوئی اور تحقیقی مراکز کے مربوط عالمی موسمیاتی ماڈلز سے حاصل کردہ اعداد و شمار پر مبنی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande