
تاریخ کے آئینے میں یکم جولائی : جی ایس ٹی نافذ ہونے سے ہندوستانی ٹیکس نظام میں تاریخی تبدیلی آئی
ہندوستانی معیشت کی تاریخ میں یکم جولائی کا دن ایک اہم موڑ کے طور پر درج ہے۔ سال 2017 میں اسی دن مرکزی حکومت نے پورے ملک میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) نظام نافذ کیا تھا۔ اسے آزاد ہندوستان کی سب سے بڑی ٹیکس اصلاحات میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ جی ایس ٹی نافذ ہونے سے پہلے ملک میں مرکز اور ریاستوں کی جانب سے کئی طرح کے بالواسطہ ٹیکس (انڈائریکٹ ٹیکس) لگائے جاتے تھے، جن میں ایکسائز ڈیوٹی، سروس ٹیکس، ویٹ، انٹری ٹیکس اور دیگر مقامی ٹیکس شامل تھے۔ نئے نظام کے تحت ان مختلف ٹیکسوں کو یکجا کر کے ’’ایک ملک، ایک ٹیکس‘‘ کے تصور کو نافذ کیا گیا۔
جی ایس ٹی نظام کا مقصد ملک میں ایک یکساں ٹیکس نظام قائم کرنا، تجارت کو آسان بنانا نیز ٹیکسوں کے دوہرے اثرات کو ختم کرنا تھا۔ اس کے نفاذ سے ریاستوں کے درمیان تجارت اور سامان کی نقل و حمل میں بھی آسانی آئی۔ یکم جولائی 2017 کی نصف رات کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں منعقدہ خصوصی تقریب میں اس وقت کے صدر جمہوریہ اور وزیرِ اعظم کی موجودگی میں جی ایس ٹی نظام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا۔ اس موقع کو ہندوستانی اقتصادی اصلاحات کی تاریخ میں ایک اہم لمحہ مانا گیا۔
دیگر اہم واقعات:
1781 - حیدر علی اور برطانوی فوج کے درمیان جنگ ہوئی۔
1852 - یکم جولائی 1852 کو سندھ کے چیف کمشنر سر برٹلے فروڑے نے صرف سندھ ریاست میں اور ممبئی-کراچی روٹ پر استعمال کے لیے ’’سندھ ڈاک‘‘ نامی ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔
1862 - کلکتہ ہائی کورٹ کا افتتاح ہوا۔
1879 - ہندوستان میں پوسٹ کارڈ کا آغاز ہوا۔
1933 - پرم ویر چکر یافتہ ہندوستانی فوجی عبدالحمید کی پیدائش۔
1955 - امپیریل بینک آف انڈیا کو قومیایا گیا اور اسے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا نام دیا گیا۔
1964 - انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا کی بنیاد رکھی گئی۔
1965 - یکم جولائی کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی نافذ ہوئی اور تنازعہ کو ایک بین الاقوامی ٹربیونل کے سامنے ثالثی کے لیے پیش کیا گیا۔ اس ٹربیونل کے فیصلے میں، جو 1968 میں شائع ہوا، 9/10 حصہ ہندوستان کو اور بقیہ 1/10 حصے کا حق پاکستان کو دیا گیا۔
1966 - مشہور ہندوستانی کلاسیکی گلوکار اور موسیقار استاد راشد خان کی پیدائش۔
1975 - اس وقت کی وزیرِ اعظم اندرا گاندھی نے 20 نکاتی پروگرام کا اعلان کیا۔
1994 - ورلڈ کپ فٹ بال میں خود کش گول کرنے والے کولمبیا کے کھلاڑی آندریس ایسکوبار کا ان کے اپنے ملک میں قتل کر دیا گیا۔
1990 - لارڈز کے 100ویں تاریخی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہرایا۔
1999 - ہندوستانی فوج کے جاں باز سپاہی عابد خان(جنہوں نے مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا) کا انتقال۔
2003 - سمندر میں سب سے زیادہ گہرائی تک جا کر عالمی ریکارڈ بنانے والی جاپانی آبدوز بحرِ الکاہل میں لاپتہ ہو گئی۔
2004 - کاسینی-ہایگنز زحل کے مدار میں پہنچا۔
2006 - امریکی پارلیمنٹ کی کمیٹیوں نے ہندوستان-امریکہ جوہری معاہدے کو منظوری دی۔
2006 - چین میں برڈ فلو کے وائرس کی تصدیق ہوئی۔
2006 - ایک جولائی کو پریمارجن نیگی آج تک کے سب سے کم عمر کے دوسرے گرینڈ ماسٹر بنے۔
2008 - غزہ پٹی کے فلسطینی عسکریت پسندوں نے جنوبی اسرائیل پر راکٹ داغا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن