
۔ ہندوستانی ٹیم پول اے میں سرفہرست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
نئی دہلی، 3 جون (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین کی انڈر 18 ہاکی ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے کرتے ہوئےخواتین انڈر 18 ایشیا کپ 2026 کے اپنے آخری پول اے میچ میں سنگاپور کو 25-0 سے شکست دی۔ جاپان کے کاکامیگاہارا میں اس یک طرفہ جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین جیت کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کیا اور سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنا لی۔
نوشین ناز ہندوستانی ٹیم کی اسٹار رہیں۔ انہوں نے شاندار سات گول (8'، 13'، 17'، 18'، 40'، 52'، 58'ویں منٹ میں)کیے۔وہیں ’پلیئر آف دی میچ ‘ منتخب کی گئی گیتاشری نمی نے پانچ گول (13'، 28'، 47'، 48'، 60' ویں منٹ میں)کیے۔ کپتان سویٹی کجورنے چار گول (2'، 24'، 38'، 45 ویں منٹ میں) کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
پرینکا منج نے ہیٹ ٹرک (22'، 37'، 53'ویں منٹ)، دیا (27ویںمنٹ)، نینسی سروہا (36'ویں منٹ)، شروتی کماری (40'ویں منٹ میں)، پشپا ماجھی (47'ویں منٹ)، رشمین کور (47'ویں منٹ) اور سندیپا کماری (51'ویں منٹ) نے بھی گول کرکے جیت کو تاریخی بنایا۔
بھارت نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کپتان سویٹی نے پہلا گول دوسرے ہی منٹ میں کیا۔ اس کے بعد نوشین اور گیتاشری نےمسلسل حملے کرتے ہوئے سنگا پور کے دفاع کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
دوسرے کوارٹر میں ہندوستانی ٹیم کا غلبہ برقرار رہا اور ہاف ٹائم تک اس نے ایک اہم برتری حاصل کرلی۔ تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے گول کی بوچھاڑ کرکے میچ کو یک طرفہ مقابلے میں بدل دیا۔
ہندوستان اس سے قبل ملیشیا، کوریا اور سنگاپور کو شکست دے کر پول اے میں نو پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست مقام حاصل کیا۔ ان کے سیمی فائنل کے حریف کا فیصلہ اب پول بی کے میچوں کے بعد ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد