
الجدیدہ (مراکش)، 3 جون (ہ س)۔
اس ہفتے مراکش میں منعقد ہونے والے پانچ لاکھ امریکی ڈالر کے اعامی اے ایم گرین آئی جی پی ایل بھارتھ کلاسک میں ہندوستانی گولفروں کی مضبوط چیلنج دیکھنے کو ملے گا۔
ہندوستانی دستے کی قیادت سب سے زیادہ فعال ایشین ٹور ٹائٹل جیتنے والے گگن جیت بھلر اور آئی جی پی ایل آرڈر آف میرٹ کے فاتح پکھراج سنگھ گل کریں گے۔
یہ آئی جی پی ایل ٹور کے فلیگ شپ ٹورنامنٹ، اے ایم گرین آئی جی پی ایل بھارتھ کلاسک کا دوسرا ایڈیشن ہے۔ گزشتہ سال اس کا انعقاد بھارت کے کینز ویل گولف ریزورٹ میں کیا گیا تھا جبکہ اس بار یہ ایونٹ مراکش میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
ایشین ٹور کے کئی بڑے نام بھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں تھائی لینڈ کے سابق آرڈر آف میرٹ کے فاتح جاز جانوتاناوند، آرڈر آف میرٹ پر موجودہ تیسرے نمبر پر فائنشر، جنوبی افریقہ کے ایان سنیمن، اور گزشتہ سال کے فاتح تھائی لینڈ کے پوسیٹ سوپوپرمائی شامل ہیں۔
ہندوستانی چیلنج اس بار مضبوط ہوگا جس میں 40 سے زیادہ ہندوستانی کھلاڑی ٹورنامنٹ کے لئے کوالیفائی کریں گے۔ گگن جیت بھلر کے ساتھ کرندیپ کوچر، ا±دیان مانے، کارتک سنگھ، شوریہ بھٹاچاریہ، امن راج، سچن بیسویا، اور آرین روپا آنند شامل ہوں گے۔
بھلر اپنے اگلے ایشین ٹور ٹائٹل کی تلاش میں ہیں۔ ان کا آخری ایشین ٹور ٹائٹل نومبر 2023 میں آیا تھا۔ تاہم، اس کے بعد انہوںنے آئی جی پی ایل میں چار ٹائٹل جیت کر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پکھراج سنگھ نے کہا کہ آئی جی پی ایل ہندوستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے اور انہیں بین الاقوامی سیریز جیسے بڑے ایونٹس تک پہنچنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
مقابلے میں کل 144 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ 36 ہول کے بعد، ایک کٹ لاگو ہوگا اور اور ٹاپ 65 کھلاڑی اور وہ جو ٹائی میں ہیں فائنل دو راو¿نڈ میں جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ