تلنگانہ میں پون کلیان کی سرگرمیوں پر برہمی
حیدرآباد ، 3 جون (ہ س) ۔ رکن قانون سازکونسل ادنکی دیاکرنے پون کلیان کی تلنگانہ میں سرگرمیوں پرشدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پون کلیان تلنگانہ کے امن کوبرباد کرناچاہتے ہیں! انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی تلنگانہ میں جنا سینا اور
تلنگانہ میں پون کلیان کی سرگرمیوں پر برہمی


حیدرآباد ، 3 جون (ہ س) ۔ رکن قانون سازکونسل ادنکی دیاکرنے پون کلیان کی تلنگانہ میں سرگرمیوں پرشدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پون کلیان تلنگانہ کے امن کوبرباد کرناچاہتے ہیں! انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی تلنگانہ میں جنا سینا اور پون کلیان کواستعمال کرتے ہوئے حالات کوبگاڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پون کلیان اپنی پارٹی اورسناتھن دھرما کے نظریات کے ذریعہ بی جے پی مدد کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اے دیاکرنے پون کلیان سے استفسارکیا کہ تلنگانہ میں ان کا کیا کام ہے! انہوں نے نائب وزیراعلی آندھراپردیش کواپنی حکمرانی کو بہتر بنانے پرتوجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ ٔ حیدرآباد اورجلسہ عام سے خطاب کے دوران بنگال کے بعد تلنگانہ میں اقتدارحاصل کرنے کے نشانہ کا اعلان کرتے ہوئے اسی منصوبہ کا اشارہ دیا گیا تھا۔ رکن قانون سازکونسل نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں آندھرائی سیاسی جماعت کی کسی بھی طرح کی سرگرمیاں دراصل ریاست میں بدامنی پھیلانے اورترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے علاوہ تلنگانہ عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پون کلیان یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پرتلنگانہ و آندھرائی عوام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande