
تہران ،03جون (ہ س )۔
مغربی ایشیا میں امریکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ دریان اثنا دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے رہنماو¿ں کو نشاہ بنانے کے سلسلے میں دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ دریں اثنا ایران نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سمیت دیگر امریکی رہنماو ں کے قتل کی منصوبہ بندی کے امریکی الزامات مسترد کردیے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے سینیٹ میں دیے گئے بیان پر ردعمل دیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان کا ہر الزام ایک اعتراف ہے، ان کا مظلوم بن کر رونا دھونا، ایران کے خلاف ان کے سفاکانہ جنگی جرائم نسل کشی کے اقدامات اور انسانیت کے خلاف جرائم کو کوچھپا نہیں سکتے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ