تلنگانہ ریاست کا قیام شہیدوں کی قربانی کی علامت : گورنر تلنگانہ
حیدرآباد ، 3 جون (ہ س) ۔ تلنگانہ کے گورنرشیوپرتاپ شکلا نے کہا ہے کہ ریاست کا قیام شہیدوں کی قربانیوں اورکئی دہائیوں تک جاری رہنے والی جمہوری جدوجہد کی علامت ہے۔ گورنرنے لوک بھون میں تحریکِ تلنگانہ کے شہیدوں کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان لوگوں کویا
تلنگانہ ریاست کا قیام شہیدوں کی قربانی  کی علامت : گورنر تلنگانہ


حیدرآباد ، 3 جون (ہ س) ۔ تلنگانہ کے گورنرشیوپرتاپ شکلا نے کہا ہے کہ ریاست کا قیام شہیدوں کی قربانیوں اورکئی دہائیوں تک جاری رہنے والی جمہوری جدوجہد کی علامت ہے۔ گورنرنے لوک بھون میں تحریکِ تلنگانہ کے شہیدوں کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان لوگوں کویاد کیا جنہوں نے الگ ریاست کے خواب کوشرمندۂ تعبیرکرنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے تلنگانہ کے عوام اور دنیا بھر میں مقیم تلنگانہ کے باشندوں کو بھی مبارکباد دی۔ گورنر نے اس موقع پر قومی پرچم لہرایا اورپولیس فورس سے گارڈ آف آنرلیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان تمام لوگوں کویاد کریں اوران کا احترام کریں جنہوں نے جدید تلنگانہ کی تعمیر کی بنیاد رکھی۔ گورنر نے کہا کہ تلنگانہ نے نہ صرف زراعت میں، بلکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، فارماسیوٹیکلز اوراسٹارٹ اپس جیسے شعبوں میں بھی بین الاقوامی شناخت حاصل کی ہے ۔ آئینی اقدار اور ‘سروے بھونتو سکھنا’ (سبھی خوش رہیں) کے اصول سے متاثر ہو کر گورنر نے ایک ایسے خوشحال تلنگانہ کی ترقی کی امید ظاہر کی جہاں دیہی اور شہری ترقی، فلاح و بہبود اور جدت طرازی ایک ساتھ تال میل کے ساتھ آگے بڑھیں۔ شکلا نے یقین ظاہر کیا کہ تلنگانہ مزید ترقی حاصل کرتا رہے گا اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس تقریب میں گورنر کے خصوصی چیف سکریٹری ایم دانا کشور، جوائنٹ سکریٹری ششی کرن چاری، لوک بھون کے افسران، ملازمین اور دیگر عملہ موجود تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande