بہار کے 342 حجاج کرام کی سفر حج سے واپسی
۔ اقلیتی فلاح کے وزیر محمد زماں خان نے کولکاتہ ایرپورٹ پر استقبال کیا
بہار کے 342 حجاج کرام کی سفر حج سے واپسی


پٹنہ، 03 جون(ہ س)۔ بہار کے اقلیتی فلاح کے وزیر محمد زماں خان نے حج 2026 کا سفر مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آنے والے حجاج کرام کاکولکاتہ میں استقبال کیا۔ محمد زماں خان بدھ کی صبح ان کے استقبال کے لیے کولکاتہ ایئرپورٹ پہنچے۔ انہوں نے تمام 342 حجاج کرام سے ملاقات کی، انہیں ان کے مبارک سفر کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی اور اللہ تعالیٰ سے ان کے حج کی قبولیت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے حجاج کرام کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ان کے تجربات سنے۔حجاج کرام نے بہار حکومت اور مرکزی حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی سہولیات کی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیر محمدزماں خان نے کہا کہ حج اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے۔ عزت مآب وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری کی قیادت میں ریاستی حکومت اقلیتی برادری کے مذہبی جذبات کا مکمل احترام کرتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت عازمین حج کو بہتر سہولیات، طبی امداد، ٹرانسپورٹیشن اور تربیت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande