
اداکارہ شروری اس وقت ہدایت کار امتیاز علی کی فلم’میں واپس آوںگا‘ میں اپنی اداکاری کی تعریف سے پرجوش ہیں۔ اب وہ اپنی اگلی بڑی فلم ’الفا‘ کی ریلیز کا انتظار کر رہی ہے، جو 3 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ شروری نے ایک ماہ کے اندر مختلف انواع کی دو فلموں کا حصہ بننے کو اپنے کیریئر کا ایک بہت ہی خاص وقت قرار دیا۔شروری نے کہا، ’میں ’میں واپس آونگا‘ کو سامعین کی طرف سے ملنے والی محبت سے بے حد متاثر ہوں۔ ایک فنکار کے طور پر میں اپنی کہانی کو لوگوں کے دلوں تک پہنچانے کا خواب دیکھتی ہوں۔ اس کامیابی کا سارا سہرا امتیاز علی صاحب کو جاتا ہے، انہوں نے مجھ پر یقین کیا اور ایک ایسی کہانی تخلیق کی جس سے شائقین وابستہ ہو سکیں۔ اگر ’میں واپس آونگا‘ اور ’الفا‘دونوں ہی شائقین کا دل جیت لیں،تو یہ میرے لئے کسی خواب کے سچ ہونے جیسا ہوگا۔ انہوں نے سامعین کی محبت اور حمایت پر اظہار تشکر بھی کیا۔شروری پہلی بار یش راج فلمز کی ’الفا‘ میں بڑے پیمانے پر ایکشن فلم میں نظر آئیں گی۔ وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ مرکزی کردار میں ہیں۔ مسلسل دو بڑی تھیٹر ریلیز کے ساتھ، شروری کا کیریئر نئی بلندیوں تک پہنچنے کے لیے تیار دکھائی دیتا ہے۔ اگر دونوں فلمیں باکس آفس اور شائقین کے ساتھ کامیاب ہوتی ہیں، تو شروری انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکاراو¿ں میں سے ایک کے طور پر اپنا مقام مزید مستحکم کر سکتی ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan