راجامولی مہیش بابو کی فلم کے لیے سب سے بڑا وارسیکونس رچیں گے
ہدایت کار ایس ایس راجامولی اپنی آنے والی افسانوی ایکشن فلم وارانسی کے لیے ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے جنگی مناظر میں سے ایک کی تیاری کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس عظیم الشان سلسلے کی شوٹنگ 7 جولائی 2026 کو حیدرآباد میں شروع ہوگی۔ اداکار مہیش با
وار


ہدایت کار ایس ایس راجامولی اپنی آنے والی افسانوی ایکشن فلم وارانسی کے لیے ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے جنگی مناظر میں سے ایک کی تیاری کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس عظیم الشان سلسلے کی شوٹنگ 7 جولائی 2026 کو حیدرآباد میں شروع ہوگی۔ اداکار مہیش بابو جنگ کے منظر میں 3500 جونیئر فنکاروں کی ایک بڑی فوج کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔ بصری اثرات کی مدد سے، ان اداکاروں کو تقریباً 50,000 بندر جنگجو کے طور پر پیش کیا جائے گا، جس سے یہ منظر انتہائی شاندار اور وسیع نظرآئے گا۔

مہیش بابو فلم میں 'رودر' کے کردار میں نظر آئیں گے، جب کہ پریانکا چوپڑاآٹھ سال بعد ہندوستانی سنیما میں واپسی کرتے ہوئے 'منداکنی' کا کردار ادا کریں گی۔ اداکار پرتھوی راج سوکمارن فلم میں 'کمبھ' کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ کہانی 'رامائن' سے متاثر ہوگی، جس میں افسانوی کردار، قدرتی آفات، خیالی واقعات اور باپ بیٹے کے جذباتی رشتے کو نمایاں کیا گیا ہے۔

راجامولی کی طرف سے اس مہتواکانکشی پروجیکٹ کو بڑے پیمانے پر تیار کیا جا رہا ہے۔ بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ فلم سامعین کو ٹیکنالوجی، ویژول ایفیکٹس اور کہانی سنانے کے حوالے سے ایک نیا سنیما تجربہ فراہم کرے گی۔ وارانسی 7 اپریل 2027 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande