مینوفیکچرنگ اور پاور سیکٹر میں بہتر کارکردگی کے باعث مئی میں ہندوستان کی صنعتی پیداوار میں 5.1 فیصد اضافہ
نئی دہلی، 29 جون (ہ س) ۔ ہندوستان کی صنعتی پیداوار میں مئی میں 5.1 فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ مینوفیکچرنگ اور پاور سیکٹر میں بہتر کارکردگی ہے۔ پچھلے مہینے اپریل میں 4.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے پیر کوجاری اعداد
مینوفیکچرنگ اور پاور سیکٹر میں بہتر کارکردگی کے باعث مئی میں ہندوستان کی صنعتی پیداوار میں 5.1 فیصد اضافہ


نئی دہلی، 29 جون (ہ س) ۔

ہندوستان کی صنعتی پیداوار میں مئی میں 5.1 فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ مینوفیکچرنگ اور پاور سیکٹر میں بہتر کارکردگی ہے۔ پچھلے مہینے اپریل میں 4.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے پیر کوجاری اعداد و شمار میں بتایا کہیہ نئی سیریز پر مبنی صنعتی پیداوار اشاریہ (آئی آئی پی) کا دوسرا ماہانہ اندازہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صنعتی پیداوار میں مینوفیکچرنگ کے شعبے میں 5.5 فیصد اور بجلی اور گیس کی فراہمی کے شعبے میں 9.9 فیصد کی مضبوط نمو سے اضافہ ہوا۔ تاہم کان کنی کے شعبے میں 1.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کان کنی کے شعبے میں کمی کے باوجود کارخانے کی سرگرمیوں میں توسیع ہوتی رہی۔ ان دو اہم شعبوں کی بہتر کارکردگی نے مجموعی صنعتی پیداوار کو فروغ دیا ہے۔ یہ اعداد و شمار ملک کی اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری کی نشاندہی کرتے ہیں۔

وزارت نے یکم جون 2026 کو ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیو پی آئی ) کو ڈیفلیٹر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، 2022-23 کے بنیادی سال کے ساتھ انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (آئی آئی پی) کی دوسری نئی سیریز جاری کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande