
تقریب میں 105 ممتاز سروس میڈل پیش کیے، سات افسران کو سرووتم یودھ سیوا میڈل سے نوازا گیا
نئی دہلی، 29 جون (ہ س): صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ رکچھاالنکرن تقریب-2026 (فیز II) میں مسلح افواج اور انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے 105 افسران اور اہلکاروں کو ممتاز خدمات کے اعزازات سے نوازا۔ ان ایوارڈز میں سات سرووتم یودھ سیوا میڈل، 30 پرم وششٹ سیوا میڈل، 12 اتم یودھ سیوا میڈل اور 56 اتی وششٹ سیوا میڈل شامل ہیں۔
صدر مملکت نے یہ اعزازات ان فوجی افسران اور اہلکاروں کو عطا کیے جنہوں نے ملک کی سلامتی اور دفاعی خدمات میں غیر معمولی قیادت، شاندار پیشہ ورانہ اہلیت اور ممتاز خدمات کا مظاہرہ کیا۔
سرووتم یودھ سیوا میڈل سے نوازے جانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما، ایئر مارشل ناگیش کپور، لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی، ایئر مارشل اودھیش کمار بھارتی، ریٹائرڈ وائس ایڈمرل سنجے جسجیت سنگھ، ریٹائرڈ ایئر مارشل نرمدیشور تیواری اور ریٹائرڈ ایئر مارشل جتندرمشرا شامل ہیں۔
30 سینئر افسران کو پرم وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔ ان میں ایڈمرل (اس وقت کے وائس ایڈمرل) کرشنا سوامیناتھن، لیفٹیننٹ جنرل منجندر سنگھ، ایئر مارشل آشوتوش دکشت، ایئر مارشل تیجندر سنگھ، ایئر مارشل سیتھیپلی سری نواس اور فوج، بحریہ اور فضائیہ کے کئی دیگر سینئر افسران شامل ہیں۔
12 افسران کو اتم یودھ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔ ان میں لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ، ائیر مارشل منیش کھنہ، لیفٹیننٹ جنرل پرشانت شریواستو، لیفٹیننٹ جنرل راجن شراوت، لیفٹیننٹ جنرل ابھیجیت ایس پینڈھارکر، لیفٹیننٹ جنرل گمبھیر سنگھ، لیفٹیننٹ جنرل پرسنا کشور مشرا، وائس ایڈمرل ترون سوبتی، ائیر مارشل پروین کیشو ووہرا، ائیرکموڈوراجے کمار چودھری، ایئر کموڈور پربھات ملک اور گروپ کیپٹن کامران نذیرشامل ہیں۔
56 افسران اور اہلکاروں کو اتی وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔ ان میں ایئر مارشل ترون چودھری، لیفٹیننٹ جنرل نیرج ورشنی، لیفٹیننٹ جنرل وکاس روہیلا، لیفٹیننٹ جنرل ہربندر سنگھ واندرا، بحری اور فضائیہ کے کئی سینئر افسران، انڈین کوسٹ گارڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈونی مائیکل اور آرمی کے صوبیدار ایچ ہوکاٹو سیما شامل ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی