
نئی دہلی، 29 جون (ہ س)۔
صحت، خاندانی بہبود، کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر، جگت پرکاش نڈا نے پیر کو ملک کے ڈیجیٹل صحت کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آروگیہ سیتو 2.0 سمیت کئی اہم ڈیجیٹل صحت کے اقدامات کا آغاز کیا۔
وگیان بھون میں منعقدہ تقریب میں اپنے خطاب میں، جے پی نڈا نے کہا کہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت، اب تک 90 کروڑ سے زیادہ آبھا (آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاو¿نٹس) بنائے گئے ہیں، اور سو کروڑ سے زیادہ صحت کے ریکارڈ کو ان سے جوڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج دنیا کے سب سے بڑے ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم میں شامل ہو گیا ہے۔
اس موقع پر، مرکزی وزیر نے ڈیجیٹل خدمات جیسے آروگیہ سیتو 2.0، آیوشمان ایپ، آیوشمان سارتھی واٹس ایپ چیٹ بوٹ، نیشنل ہیلتھ کلیمز ایکسچینج، دی انشورنس پلان ایف ایچ آئی آبجیکٹ کریٹر، ای-سشروت کلینک، یونیفائیڈ ہیلتھ انٹرفیس (یو ایچ آئی)، ڈرگ رجسٹری، اور بھارت ہیلتھ ٹرمینالوجی سروس کا آغاز کیا۔ آیوش کے وزیر پرتاپراو¿ جادھو، وزیر مملکت انوپریہ پٹیل، نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر ایم سری نواس، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا، مدھیہ پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ راجندر شکلا، اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک، مرکزی صحت کے سکریٹری پنیا سلیلا سریواستو، نیشنل ہیلتھ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجیو بہل اور قومی صحت اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر سنیل کمار برنوال سمیت کئی سینئر افسران موجود تھے۔
صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے، نڈا نے کہا کہ اے آئی پر مبنی اقدامات جیسے کہ ساہی اور بودھی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اب آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے۔ نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پہلے بکھری ہوئی صحت کی خدمات کو ایک متحد پلیٹ فارم پر لائیں گے۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ان اقدامات کو مو¿ثر طریقے سے نافذ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے، نڈا نے اس بات پر زور دیا کہ صحت ریاست کا موضوع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کے ویژن کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
اس موقع پر آیوش کے مرکزی وزیر مملکت پرتاپراو¿ جادھو نے کہا کہ یہ پہل ہندوستان کے ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے صحت انوپریہ پٹیل نے کہا کہ خواتین اکثر خاندانی صحت کی ذمہ داری اٹھاتی ہیں، لیکن وہ اپنی صحت کو نظر انداز کردیتی ہیں۔ ڈیجیٹل ہیلتھ ریکارڈز اور دیگر ڈیجیٹل سروسز خواتین کو اپنی صحت کا بہتر انتظام کرنے اور کہیں بھی اپنے میڈیکل ریکارڈ تک آسانی سے رسائی کے قابل بنائیں گی۔
اس موقع پرڈاکٹر ایم سرینواس، رکن (صحت)، نیتی آیوگ؛ ڈاکٹر سنیل کمار برنوال، سی ای او، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ