
سرینگر، 28 جون (ہ س): ۔ اتوار کو سرینگر کے رنگریٹھ انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک نجی صنعتی یونٹ میں ایک خاتون مزدور اپنے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ حکام نے بتایا کہ متوفی کی عمر 35 سال تھی جو خانیار کی رہنی والی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رنگریٹھ میں صنعتی یونٹ میں کام کرنے والے ساتھی مزدوروں نے اسے کمرے کے اندر بے ہوش پڑا پایا اور اسے فوری طور پر علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا۔ تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے موت کی وجہ جاننے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir