
حیدرآباد، 28 جون (ہ س) -مرکزی محکمہ موسمیات نے اتوار کوکہا کہ آئندہ سات دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔روزانہ موسمی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دوران ریاست کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بجلی کڑکنے اور 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔
مزید کہاگیاکہ آئندہ سات دنوں تک تلنگانہ کے بیشترمقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش یاگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے چند مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق