نرسنگھ پور میں تیز رفتار ٹرک نے بائیک کو ٹکر ماری، بہنوئی اور سالی کی موت، لڈو بانٹ کر لوٹ رہے تھے، ایک شدید زخمی
نرسنگھ پور، 28 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع کے مون لائٹ گارڈن کے پاس اتوار کی دوپہر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں تیز رفتار ٹرک نے بائیک سوار تین لوگوں کو ٹکر مار دی۔ ٹکر کے بعد بائیک سوار سڑک پر گر پڑے اور تقریباً 20 میٹر تک گھس
سالی مانسی کی لاش کے ٹکڑوں کو پولی تھین میں سمیٹنا پڑا


نرسنگھ پور، 28 جون (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع کے مون لائٹ گارڈن کے پاس اتوار کی دوپہر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں تیز رفتار ٹرک نے بائیک سوار تین لوگوں کو ٹکر مار دی۔ ٹکر کے بعد بائیک سوار سڑک پر گر پڑے اور تقریباً 20 میٹر تک گھسٹتے رہے۔ حادثے میں بائیک سوار بہنوئی اور سالی کی موت ہو گئی، جبکہ ایک نوجوان شدید طور پرزخمی ہو گیا۔ زخمی کا ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ پولیس کے مطابق، مہلوکین کی شناخت مانسی دھانک (9) اور نرمدا پورم کے رہائشی سوم ناتھ دھانک (22) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں رائسین کے رہائشی ہلکے دھانک شدید طور پر زخمی ہیں۔ ان کے سر، منہ اور پیٹ میں سنگین چوٹیں آئی ہیں۔

معلومات کے مطابق، رائسین کے رہائشی ہلکے دھانک کے گھر کچھ دن پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اسی خوشی میں رشتہ داروں کے درمیان لڈو بانٹنے کے لیے خاندان کے ارکان کھمہریا گاوں پہنچے تھے۔ اتوار کو مانسی، سوم ناتھ اور ہلکے بائیک سے رشتہ داروں کے یہاں مٹھائی بانٹ کر لوٹ رہے تھے۔ دوپہر تقریباً 12.30 بجے منڈی روڈ پر واقع مون لائٹ گارڈن کے پاس پیچھے سے آئے تیز رفتار ٹرک نمبر ایم پی -09 ایچ جی- 8327 نے بائیک کو زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ بائیک کئی فٹ دور جا گری۔ تینوں سوار سڑک پر اچھل پڑے۔ اس سے پہلے کہ وہ سنبھل پاتے، ٹرک کا پہیہ مانسی اور سوم ناتھ کے اوپر سے گزر گیا۔ تھانہ انچارج سوربھ پٹیل کے مطابق، حادثہ اتنا ہولناک تھا کہ بائیک سوار بچی کے جسم کے ٹکڑے سڑک پر چپک گئے۔ اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ شدید طور پر زخمی سوم ناتھ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جبل پور میڈیکل کالج ریفر کیا گیا۔ اہل خانہ انہیں ایمبولینس سے لے جا رہے تھے، لیکن گوٹے گاوں کے پاس راستے میں ان کی موت ہو گئی۔ ہلکے سڑک کے دوسرے کنارے پر گرنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی ہلکے دھانک کا ضلع اسپتال میں علاج جاری ہے۔ پولیس نے ٹرک کو ضبط کر لیا ہے اور ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔

بچے کی پیدائش کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں۔ ایک ہی حادثے میں خاندان کے دو ارکان کی موت سے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ پولیس نے مرگ قائم کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande