ٹی ای ٹی پرچہ لیک معاملہ، یوتھ کانگریس کا وزیر تعلیم دادا بھوسے کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج
ممبئی، 28 جون (ہ س)۔ نیٹ امتحان کے بعد ریاست میں ٹیچر ایلیجیبلٹی ٹیسٹ (ٹی ای ٹی) کے پرچہ لیک معاملے پر سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ اس معاملے پر اپوزیشن نے حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ اتوار کو کانگریس کی یوتھ کانگریس یونٹ نے ریاست کے اسکولی تعلیم ک
ٹی ای ٹی پرچہ لیک معاملہ، یوتھ کانگریس کا وزیر تعلیم دادا بھوسے کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج


ممبئی، 28 جون (ہ س)۔ نیٹ امتحان کے بعد ریاست میں ٹیچر ایلیجیبلٹی ٹیسٹ (ٹی ای ٹی) کے پرچہ لیک معاملے پر سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ اس معاملے پر اپوزیشن نے حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ اتوار کو کانگریس کی یوتھ کانگریس یونٹ نے ریاست کے اسکولی تعلیم کے وزیر دادا بھوسے کی ممبئی میں واقع سرکاری رہائش گاہ کا گھیراؤ کرتے ہوئے زبردست احتجاج اور نعرے بازی کی۔ ممبئی یوتھ کانگریس کی صدر زینت شبرین کی قیادت میں جمع ہونے والے کارکنوں نے وزارت اور وزیر تعلیم دادا بھوسے کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا اور وزیر کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پیپر چور، گدی چھوڑ کے نعرے لگائے اور رہائش گاہ کے باہر احتجاجی پوسٹر بھی چسپاں کیے۔ پولیس نے زینت شبرین سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔زینت شبرین نے کہا کہ نیٹ کے بعد اب ٹی ای ٹی کا پرچہ بھی لیک ہوگیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت کے دور میں ہر امتحان کا پرچہ لیک ہو رہا ہے، جس سے لاکھوں طلبہ کا مستقبل تاریکی میں دھکیل دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والی اس حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے اور وزیر تعلیم دادا بھوسے کو اس پورے معاملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری استعفیٰ دینا چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے، پرچہ لیک کے پورے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا جائے اور تمام قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ جب تک طلبہ کو انصاف نہیں مل جاتا اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی نہیں ہوتی، یوتھ کانگریس کی تحریک جاری رہے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande