رام مندر سے لے کر اساتذہ کی بھرتی تک، اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر حملہ کیا
پریاگ راج میں ایک پریس کانفرنس میں، ایس پی سربراہ نے کہا، حکومت کو امتحانات، ریزرویشن اور لاءاینڈ آرڈر جیسے مسائل پر جواب دینا چاہیے پریاگ راج، 28 جون (ہ س)۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو پریاگ راج میں منعقدہ ایک پریس کانفر
رام


پریاگ راج میں ایک پریس کانفرنس میں، ایس پی سربراہ نے کہا، حکومت کو امتحانات، ریزرویشن اور لاءاینڈ آرڈر جیسے مسائل پر جواب دینا چاہیے

پریاگ راج، 28 جون (ہ س)۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو پریاگ راج میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کئی مسائل پر ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے ایودھیا میں رام مندر، اساتذہ کی بھرتی، لاء اینڈ آرڈر اور سرکاری کام کاج سے متعلق معاملات میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ ان معاملوں کی غیر جانبداری سے تحقیقات ہونی چاہیے اور حکومت کو عوام کے سوالوں کا جواب دینا چاہیے۔ اکھلیش یادو نے 69 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ ریزرویشن کی دفعات پر عمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پسماندہ، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے امیدواروں کو انصاف نہیں دیا گیا۔ انہوں نے رام مندر سے متعلق پرساد اور عطیات کی مبینہ چوری پر حکومت کو گھیرا اور الزام لگایا کہ پورے معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدے سے متعلق معاملات میں کسی قسم کی بے ضابطگی قبول نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے ریاست میں انتخابی نظام، حکومتی پالیسیوں اور مختلف انتظامی مسائل پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔ اتر پردیش حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ڈبل انجن والی حکومت نے ریزرو سیٹوں کو لوٹ لیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ دس سالوں میں بیس امتحانات کے سوالیہ پرچے لیک ہوئے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بدعنوانی کا پردہ فاش ہو گیا ہے جس کا تعلق کرناٹک اور گجرات سے ہے۔رام دھن کی لوٹ کاجنتا حساب مانگ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھگوان رام نے حقیقت کو بے نقاب کیا ہے۔ سناتنی حیران ہیں۔ بی جے پی چندہ اور نذرانے کی چور نکلی ہے۔ میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوجا پال نائب صدر ہیں۔ہمارے پاس پال برادری کے سرکردہ لیڈر شیام لال پال ریاستی صدر ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande