پہلگام سڑک حادثے میں چار سالہ بچہ شدید زخمی
سرینگر، 28 جون، (ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام کے آرو علاقے میں مبینہ طور پر ایک گاڑی کی ٹکر سے ایک چار سالہ لڑکا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ زخمی بچے کی شناخت محمد یاسر چالا ولد غلام احمد چلا ساکنہ لین ڈچن، پہلگام کے بطور ہوئی ہے۔ حکا
پہلگام سڑک حادثے میں چار سالہ بچہ شدید زخمی


سرینگر، 28 جون، (ہ س)۔

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام کے آرو علاقے میں مبینہ طور پر ایک گاڑی کی ٹکر سے ایک چار سالہ لڑکا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ زخمی بچے کی شناخت محمد یاسر چالا ولد غلام احمد چلا ساکنہ لین ڈچن، پہلگام کے بطور ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ لڑکے کو ابتدائی طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ لے جایا گیا، جہاں اس کی نازک حالت کے پیش نظر ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر ریفر کرنے سے قبل اس کا ابتدائی علاج کیا گیا۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ بچے کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اس کا علاج جاری ہے۔ حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande