ڈھاکہ کی عدالت نے شیخ حسینہ کی بھانجی ٹیولپ کے خلاف الزامات طے کرنے کو یکم ستمبر تک ملتوی کیا
ڈھاکہ، 28 جون (ہ س)۔ ایک مقامی عدالت بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر ٹیولپ رضوانہ صدیقی کے خلاف آج الزامات طے کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کر دی۔برطانیہ کی لیبر پارٹی کی رہنما ٹیولپ لن
ٹولپ


ڈھاکہ، 28 جون (ہ س)۔ ایک مقامی عدالت بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر ٹیولپ رضوانہ صدیقی کے خلاف آج الزامات طے کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کر دی۔برطانیہ کی لیبر پارٹی کی رہنما ٹیولپ لندن میں رہتی ہیں۔

ڈھاکہ ٹریبیون کی خبر کے مطابق، ڈھاکہ کی خصوصی جج کورٹ-5 کے جج محمد عبداللہ المامون نے ٹیولپ اور راجوک کے سابق معاون قانونی مشیر سردار مشرف حسین کے خلاف الزامات عائد نہیں کیے ۔ انہوں نے گلشن ٹو میں فراڈ سے فلیٹ لینے کے معاملے میں الزامات عائد کرنے کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔ اینٹی کرپشن کمیشن کے وکیل میر احمد علی سلام نے اس کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ الزامات طے کرنے کی سماعت اتوار کو ہونی تھی۔ ضمانت پر رہائی پانے والے سردار مشرف حسین نے سماعت کی تیاری کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کی۔ اس کے بعد عدالت نے سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔ 8 اپریل کو ڈھاکہ میٹروپولیٹن سینئر اسپیشل جج کورٹ کے جج محمد صابر فیض نے کیس کو ڈھاکہ کی خصوصی جج کورٹ-5 میں منتقل کردیاتھا۔ 18 فروری کو عدالت نے ٹیولپ اور سردار مشرف حسین کے خلاف چارج شیٹ کا نوٹس لیا۔ اسی روز عدالت نے دونوں ملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے۔

کمیشن نے گزشتہ سال 15 اپریل کو ٹیولپ، راجوک کے سابق اسسٹنٹ لیگل ایڈوائزر شاہ محمد خسرزمان اور سابق اسسٹنٹ لیگل ایڈوائزر-1 سردار مشرف حسین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے گلشن میں ایسٹرن ہاوسنگ لمیٹڈ سے غیر قانونی طور پر فلیٹ حاصل کرنے کے لیے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم شاہ محمد خسرزمان نے جولائی میں ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے ان کے خلاف تحقیقات کو تین ماہ کے لیے روک دیا۔ کمیشن نے بعد ازاں چیمبر کورٹ سے رجوع کیا۔ 11 دسمبر کو تحقیقات مکمل کرنے کے بعد، کمیشن نے ٹیولپ اور سردار مشرف حسین کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 161، 165A، 467، 468، 471 اور 109 اور انسداد بدعنوانی ایکٹ 1947 کی دفعہ 5(2) کے تحت چارج شیٹ داخل کی۔

قابل ذکر ہے کہ ایم پی ٹیولپ ایک برطانوی بنگلہ دیشی سیاست دان ہیں۔ وہ 2015 سے لندن کے ہیمپسٹڈ اور ہائی گیٹ (سابقہ ہیمپسٹڈ اور کِلبرن) حلقے کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ وہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی بھانجی اور بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی پوتی ہیں۔ ان کی والدہ شیخ ریحانہ ہیں۔ ٹیولپ لیبر پارٹی کی رکن ہیں۔ انہوں نے جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک برطانوی ٹریژری میں اقتصادی سیکرٹری اور شہری وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے جنوری 2025 میں اپنے وزارتی عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande