کویت اور بحرین کے فاعی نظام کا ایرانی میزائل حملوں کوناکام بنا نے کا دعویٰ
کویت سٹی،28جون(ہ س)۔کویت اور بحرین نے آج صبح ایرانی حملوں کو ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے، جو خلیجی ممالک کے خلاف تہران کی مبینہ کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کا اشارہ ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے ،جب چند روز قبل امریکہ کے ساتھ ایک مفاہمتی یا
کویت اور بحرین کے فاعی نظام کا ایرانی میزائل حملوں کوناکام بنا نے کا دعویٰ


کویت سٹی،28جون(ہ س)۔کویت اور بحرین نے آج صبح ایرانی حملوں کو ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے، جو خلیجی ممالک کے خلاف تہران کی مبینہ کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کا اشارہ ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے ،جب چند روز قبل امریکہ کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے، جبکہ واشنگٹن کی جانب سے یہ مو¿قف بھی دہرایا گیا ہے کہ خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے لیے ایرانی خطرات کا مقابلہ ضروری ہے۔کویت کی فوج کے جنرل اسٹاف نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام اس وقت دشمن کے میزائلوں اور ڈرون حملوں کو روک رہا ہے، تاہم حملوں کے براہِ راست ذریعے کی تصدیق نہیں کی گئی۔بعض مبصرین کے مطابق ان حملوں کے پیچھے ایران کا کردار ہو سکتا ہے، جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں تو وہ دراصل دفاعی نظام کی جانب سے حملوں کو ناکام بنانے کا نتیجہ ہیں۔دوسری جانب بحرین نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے مملکت کی فضاو¿ں میں ''ایرانی فضائی حملوں'' کو روک کر تباہ کر دیا ہے، جو ایک روز قبل منامہ پر ہونے والے حملوں کے بعد ایک اور پیش رفت ہے۔

ان صورتحال کے برعکس تہران نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اس کے ساحلی علاقوں میں پانچ مقامات کو نشانہ بنایا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی ایک بحری جہاز پر حملے کے جواب میں کی گئی۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دھمکی دی ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ جاری تمام مذاکرات معطل کر سکتے ہیں۔گزشتہ چند گھنٹوں میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو سوئٹزرلینڈ میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے بعد پہلا بڑا بحران ہے۔واشنگٹن نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، جس کے جواب میں امریکہ نے کئی اہداف پر حملے کیے۔بعد ازاں ایران نے بھی امریکی ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کا دعویٰ کیا۔ایران نے امریکی حملوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande