
علی گڑھ, 27 جون (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی (زیڈ ایچ سی ای ٹی) کے طلبہ کو دو معروف کمپنیوں اِنگسول ایل ایل پی، نوئیڈا، اور مہندرا اینڈ مہندرا، ممبئی نے کیمپس پلیسمنٹ مہم کے توسط سے ملازمت کے لئے منتخب کیا ہے۔
اِنگسول ایل ایل پی کی جانب سے بی ٹیک الیکٹریکل انجینئرنگ (2026بیچ) کے مزید 5 طلبہ کا انتخاب کیا گیا۔ یہ انتخاب کمپنی کے نوئیڈا دفتر میں منعقدہ آف لائن تکنیکی اور ہیومن ریسورس انٹرویوز کے بعد عمل میں آیا۔ اس طرح کمپنی میں منتخب ہونے والے کالج کے طلبہ کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ان میں شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے روح اللہ، محمد زید صدیقی، ذکی عباس زیدی، محمد عثمان اور محمد ساجد حسین شامل ہیں۔
مہندرا اینڈ مہندرا، ممبئی نے بھی 2026 بیچ کے بی ٹیک ،آٹوموبائل انجینئرنگ کے دو طلبہ محمد یوسف اور دیپک کمارکو آن لائن تکنیکی و استعدادی امتحان اور اس کے بعد تکنیکی اور ہیومن ریسورس انٹرویو کی بنیاد پر منتخب کیا۔
پلیسمنٹ کے عمل کے دوران شریک کمپنیوں کے نمائندوں نے انجینئرنگ کالج کے طلبہ کی صلاحیتوں اور کالج کے اعلیٰ تعلیمی معیار کی ستائش کی۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد مزمل اور کالج کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر ڈاکٹر معینہ اطہر نے منتخب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ