وارانسی: 11ویں محرم پرخاموشی سے نکلا لوٹے ہوئے قافلے کا جلوس
- فاطمان پہنچ کر جلوس اختتام پذیر ہوا، 12ویں محرم کو نکالا جائے گا تیجے کا جلوس وارانسی، 27 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے وارانسی شہر میں 11 ویں محرم کے موقع پر ڈاکٹر مجتبیٰ جعفری اور مرتضیٰ جعفری کی مشترکہ کوششوں سے ہفتہ کی سہ پہر دال منڈی میں مرحوم ڈا
وارانسی: 11ویں محرم پرخاموشی سے نکلا لوٹے ہوئے قافلے کا جلوس


- فاطمان پہنچ کر جلوس اختتام پذیر ہوا، 12ویں محرم کو نکالا جائے گا تیجے کا جلوس

وارانسی، 27 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے وارانسی شہر میں 11 ویں محرم کے موقع پر ڈاکٹر مجتبیٰ جعفری اور مرتضیٰ جعفری کی مشترکہ کوششوں سے ہفتہ کی سہ پہر دال منڈی میں مرحوم ڈاکٹر ناظم جعفری کی رہائش گاہ سے ”لوٹے ہوئے قافلے“ (چپ کا ڈنکا) کا جلوس نکالا گیا۔

جلوس کے آگے آگے سید عابد نقوی لوٹے ہوئے قافلے کے جلوس کا اعلان کرتے رہے۔ جلوس میں آگے ایک اونٹتھا۔ اس پر بیٹھے دو نگاڑا بجانے والے تال سے نگاڑا بجا رہے تھے۔جگہ جگہ لوگ علم کو چھوتے تو دُلد’ل پردوپٹے، پھول چڑھاتے اور دودھ، مٹھائیاں اور کاجو وغیرہ کھلا رہے تھے ۔ راستے میں خواتین چھتوں سے جلوس دیکھ رہی تھیں۔ لوگوں نے امام حسین کی شانمیں کلام پڑھا۔ پورا قافلہ خاموشی سے آگے بڑھتا رہا۔ انجمن حیدری کے جوان علم لہراتے ہوئے چل رہے تھے۔

حضرت علی کمیٹی کے رکن سلمان حیدر نے بتایا کہ واقعہ کربلا کے بعد جب امام حسین کے لوٹے ہوئے قافلے یعنی اہل بیت کے بچوں اور خواتین کو قیدی بنا کر کے شام کی طرف روانہ کیا گیا ، اسی غمزدہ منظر کی یاد میں یہ جلوس مکمل خاموشی کے ساتھ نکالا جاتا ہے۔ راستے بھر عزادار خاموشی کے عالم میں کلام پڑھتے ہوئے چلے اور یہ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا درگاہ فاطمان درگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس میں حسین کا نام گونجا

جلوس کے دوران سرفراز نے پورے جلوس میں امام حسین کا نام بلند رکھا اور حسینیت کا پیغام عام کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ناظم جعفری مرحوم اور حکیم محمد کاظم مرحوم کے بہترین اشعار بھی پیش کیے جسے سن کر سوگواروں کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ سلمان حیدر کے مطابق مولانا وصی اصغر پاشا نے عزاخانہ جعفری اور درگاہ فاطمان میں پرجوش اجتماعات سے خطاب کیا۔

فاطمان میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کربلا محض ایک حادثہ نہیں بلکہ امام حسین اور ان کے خدا کے ساتھ باندھا گیا ایک معاہدہ (عہد) تھا جسے امام نے اپنے اور اپنے عزیزوں کے خون سے پورا کیا۔ ان کے اس بیان نے پوری محفل کو رونے پر مجبور کر دیا۔ درگاہ فاطمان پر عزاداروں نے امام حسین کو سلام پیش کیا۔ سلام پیش کرنے والوں میں ثمر جعفری، سلمان حیدر، حیدر کیرت پور، آزاد حسینی پدم شری عین الحسن رضوی، اور شمس الحسن رضوی شامل تھے۔ فضا میں غم اور عقیدت کا سماں چھا گیا اور عزاداروں کی بڑی تعداد نے امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جلوسوں اور مجالس میں شرکت کی۔

بارھویں محرم پر تیجا

حضرت علی کمیٹی کے رکن سلمان حیدر نے بتایا کہ 12 محرم بروز پیر کو شہر بھر میںامام حسین اور کربلا کے شہیدوں کا تیجا منایا جائے گا۔ اس موقع پر امام باڑوں میں فاتحہ خوانی کی جائے گی، امام کے پھول کے لیے مجالس کا انعقاد کیا جائے گا اور تیجے کے جلوس نکالے جائیں گے جو اپنے روایتی راستوں پر چلتے ہوئے شام کو درگاہ فاطمان اور صدر امام باڑہ پر اختتام پذیر ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande