محرم کے جلوس کے دوران چھجّاگرنے سے دو بچے جاں بحق
لکھنؤ، 27 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے ایٹونجا تھانہ علاقے میں جمعہ کی دیر رات محرم کے جلوس کے دوران ایک حادثہ پیش آیا۔ جلوس کے دوران ایک چھجے پر لوگ کھڑے تھے۔ زیادہ بوجھ کے باعث چھجّا گر گیا۔ واقعے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ آٹھ افرا
محرم کے جلوس کے دوران چھجّاگرنے سے دو بچے جاں بحق


لکھنؤ، 27 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے ایٹونجا تھانہ علاقے میں جمعہ کی دیر رات محرم کے جلوس کے دوران ایک حادثہ پیش آیا۔ جلوس کے دوران ایک چھجے پر لوگ کھڑے تھے۔ زیادہ بوجھ کے باعث چھجّا گر گیا۔ واقعے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

بی کے ٹی کے اے سی پی وکاس کمار پانڈے نے بتایا کہ ایٹونجا تھانہ علاقہ کے دائرہ اختیار میں واقع محلہ پکھریا، موہنا میں ایک مکان کے چھجے سے لوگوں کو مشروبات تقسیم کیے جارہے تھے۔ اسی دوران اچانک چھجا گر گیا جس سے 10 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور تمام زخمیوں کو علاج کے لیے بی کے ٹی کے اسپتال بھیج دیا گیا۔

ڈاکٹروں نے دو بچوں علی (12) اور ارمان (12) کو علاج کے دوران مردہ قرار دیا۔ زخمیوں میں اجمل (7)، زیان (3)، شریف کی بیوی ثنا، محمد حسیب، اور ضیاءکو نازک حالت کے پیش نظر کے جی ایم یو ٹراما سینٹر ریفر کیا گیا۔ دو بچوں داو¿د اور عبدالوجود کو ڈسچارج کر دیا گیا۔ ایک لڑکی بی کے ٹی کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔ دیگر ضروری اقدامات جاری ہیں۔ امن و امان مکمل طور پر معمول پر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande