اینٹی کرپشن بیورو نے سرکاری ملازم کا گھر، زمین، سونا ضبط کیا
سرینگر، 27 جون (ہ س)۔جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ہفتہ کے روز کہا کہ اس نے غیر متناسب اثاثہ جات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس سری نگر میں ایک سابق ناظر کا ایک رہائشی مکان، زمین اور سونے کے زیورات سمیت متعدد منقولہ اور غیر منقولہ جائید
اینٹی کرپشن بیورو نے سرکاری ملازم کا گھر، زمین، سونا ضبط کیا


سرینگر، 27 جون (ہ س)۔جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ہفتہ کے روز کہا کہ اس نے غیر متناسب اثاثہ جات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس سری نگر میں ایک سابق ناظر کا ایک رہائشی مکان، زمین اور سونے کے زیورات سمیت متعدد منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کر لیا ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ منسلک اثاثے فردوس آباد بٹمالو کے امتیاز احمد بھٹ کے ہیں، جو ڈپٹی کمشنر سری نگر کے دفتر میں بطور ناظر تعینات تھے۔ یہ اٹیچمنٹ پولیس اسٹیشن اے سی بی سری نگر میں درج ایف آئی آر نمبر 09/2025 کے سلسلے میں کی گئی ہیں۔ منسلک جائیدادوں میں فردوس آباد، باٹمالو میں چھ مرلہ اور 172 مربع فٹ اراضی کے ساتھ ایک منزلہ ٹین کی چھت والا رہائشی مکان شامل ہے۔ جبکہ نوگام میں 10 مرلہ زمین ملزم کی بیٹی کے نام پر درج ہے۔ نمبل، نوگام میں ملزم کی بیوی کے نام پر بالترتیب چار مرلہ اور 136 مربع فٹ اور آٹھ مرلے اور 136 مربع فٹ کے دو زمین کا پلاٹ سونے کے زیورات کے علاوہ جن کا وزن تقریباً 1,266 گرام ہے کو ضبط کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقدمہ 22 مئی 2025 کو درج کیا گیا تھا، ان الزامات کی خفیہ تصدیق کے بعد کہ ملزم نے اپنے ذرائع آمدن سے غیر متناسب اثاثے جمع کیے تھے۔ جانچ کے دوران اے سی بی نے ملزم کی رہائش گاہ کی تلاشی لی اور تانبے کے برتن، سونے کے زیورات اور دیگر اشیاء ضبط کر لیں۔ ملزم کو مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت عدالتی احکامات کے تحت ضمانت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بھاری منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے جمع کۓ ہیں۔ مجازاتھارٹی سے منظوری کے بعد، جائیدادوں کو قرق کرنے کے لیے ڈی وائی ایس پی رینک کے افسران کی سربراہی میں دو ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ترجمان نے کہا کہ ٹیموں نے بٹاملو اور نوگام میں تمام قانونی لوازمات کو مکمل کرنے کے بعد اٹیچمنٹ کا عمل کیا۔ منسلک جائیدادوں پر سائن بورڈز لگائے گئے ہیں، اور عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ منسلک مکان یا زمین کی خرید و فروخت نہ کریں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande