
بھاگلپور، 27 جون (ہ س)۔ ضلع کے گھوگھا تھانہ علاقہ میں کٹاریا ندی میں نہانے کے دوران ڈوبنے سے دو بچیوں کی موت ہوگئی۔ واقعہ ہفتہ کی صبح تقریباً9 بجے کی بتائی جارہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں والوں کی بھیڑ جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی۔ غوطہ خوروں کی تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد دونوں لڑکیوں کی لاشیں ندی سے نکال لی گئیں۔ مرنے والی لڑکیوں کی شناخت 12 سالہ پریا کماری اور 4 سالہ پوجا کماری کے طور پر ہوئی ہے، جو اما پور کے رہنے والے انیل منڈل کی بیٹیاں ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ سنجو دیوی اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ نہانے کے لیے ندی پر گئی تھی۔ جب تینوں گہرے پانی میں ڈوبنے لگے تو سنجو دیوی تیر کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئیں لیکن تیز دھار میں دونوں لڑکیاں بہہ گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ گاؤں والوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر گھوگھا تھانہپولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی۔ اس واقعہ سے گاؤں میں کہرام مچ گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan