ڈوڈہ کے سیاحتی مقام لال درمن میں بنیادی سہولیات کا فقدان
جموں, 27 جون (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کا مشہور صحت افزاء اور سیاحتی مقام لال درمن قدرتی حسن کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے، تاہم بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی افراد ک
Lal drman


جموں, 27 جون (ہ س)۔

ضلع ڈوڈہ کا مشہور صحت افزاء اور سیاحتی مقام لال درمن قدرتی حسن کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے، تاہم بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی افراد کے مطابق لال درمن جانے والی سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہے، جس کے باعث سفر خطرناک بن چکا ہے اور متعدد لوگ وہاں جانے سے گریز کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ لال درمن میں پینے کے صاف پانی کا مناسب انتظام کیا جائے اور سڑک کی فوری مرمت و بہتر تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔

اس سلسلے میں محکمہ تعمیراتِ عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لال درمن سڑک کا تقریباً آٹھ کلومیٹر حصہ محکمہ تعمیراتِ عامہ کے دائرۂ اختیار میں ہے، جبکہ باقی سڑک کی دیکھ بھال پی ایم جی ایس وائی کے تحت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار سڑک پر بلیک ٹاپ بچھانے کا کام کیا جائے گا، تاہم سڑک کے ایک حصے کا معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہونے کی وجہ سے وہاں فی الحال کام ممکن نہیں ہے۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ لال درمن سراج علاقے کا واحد اہم سیاحتی مقام ہے، جسے مزید جاذبِ نظر اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے انتظامیہ نے حکومت کو فنڈز کی منظوری کے لیے تجویز بھی ارسال کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande