نائب وزیراعلیٰ نے ڈاک بنگلہ راجوری میں متعدد وفود کے ساتھ ملاقات کی
جموں، 27 جون (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے ہفتہ کے روز سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ کا اپنا دورہ مسلسل تیسرے روز بھی جاری رکھا۔دورے کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے ڈک بنگلہ راجوری میں مختلف مقامی وفود سے ملاقات کی اور عوامی م
DY CM


جموں، 27 جون (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے ہفتہ کے روز سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ کا اپنا دورہ مسلسل تیسرے روز بھی جاری رکھا۔دورے کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے ڈک بنگلہ راجوری میں مختلف مقامی وفود سے ملاقات کی اور عوامی مسائل و شکایات کو بغور سنا۔ انہوں نے وفود کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

اس موقع پر سریندر چودھری نے مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے ساتھ بھی اجلاس منعقد کیا، جس میں محکموں کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی و عوامی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عوامی مسائل کے بروقت اور مؤثر حل کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande